السلام علیکم! مفتی صاحب! میں نے سنا ہے کہ ہر بچے کے ساتھ کم وبیش پچیس شیطان اور بالغ مرد، عورت کے ساتھ کم وبیش اٹھارہ شیطان ہوتے ہیں، کیا یہ بات ٹھیک ہے؟
حضرت محمدﷺ نے بتایا کہ میرے ساتھ بھی بائیس شیطان ہیں اور میں نے انہیں باندھ کے مسلمان کر رکھاہے، کیا یہ بات درست ہے یا نہیں؟
درج ذیل روایتِ حدیث سے صرف اتنی بات معلوم ہوتی ہے کہ ہر انسان کے ساتھ ایک شیطان ہوتاہے اور سرکارِ دو عالمﷺ نے فرمایا میرے ساتھ بھی ایک شیطان تھا، لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر قدرت دی وہ مسلمان ہوگیا، جبکہ سوال میں مذکور ۱۸، ۲۲، ۲۵ شیطان والی روایت بظاہر من گھڑت معلوم ہوتی ہے۔
ففي مشکاة المصابیح: عن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ما منكم من أحد إلا وقد وكل به قرينه من الجن وقرينه من الملائكة. قالوا: وإياك يا رسول الله؟ قال: وإياي ولكن الله أعانني عليه فأسلم فلا يأمرني إلا بخير ". رواه مسلم اھ (ص:۱۸)۔ واللہ اعلم بالصواب!
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0