ایک حدیث جو جمعہ کو خطبہ میں تمام پاکستان میں بیان کی جاتی ہے کہ ’’السلطان المسلم ظل اللہ و رمحہ و من أھانہ أھانہ اللہ‘‘ تو اس کی سند اور صحت درکار ہے۔
مذکور حدیث کتبِ حدیث میں سے ’’مشکوٰۃ ، ترمذی ، اور کنزالعمال‘‘ جیسی معتبر کتب میں مذکور ہے، اس کی سند میں کسی قسم کا کوئی کلام نہیں اور یہ مختلف طرق سے مروی ہے، تا ہم سلطان سے مسلمان حاکم اور اس کی اتباع سے وہ احکام مراد ہیں جو قرآن و سنت کے متضاد نہ ہوں ، ورنہ خلافِ شریعت امور میں اس کی اطاعت لازم نہیں۔
ففی کنز العمال : "السلطان العادل المتواضع ظل الله و رمحه في الأرض ، و يرفع له عمل سبعين صديقا" اھ(۶/۶)۔
و فيه ايضا : "السلطان ظل الله في الأرض ، فمن أكرمه ، أكرمه الله و من أهانه ، أهانه الله"اھ(۴/۶)۔
و فی الترمذی : عن سعد بن أوس عن زياد بن كسيب العدوي قال كنت مع أبي بكرة تحت منبر ابن عامر و هو يخطب و عليه ثياب رقاق فقال أبو بلال : أنظروا إلى أميرنا يلبس ثياب الفساق فقال أبو بكرة اسكت سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول من أهان سلطان الله في الأرض أهانه الله ، قال أبو عيسى هذا حديث غريب اھ(۴۵/۲)۔
و فی المشکوة : عن النواس بن سمعان قال قال رسول اللہ – صلی اللہ علیہ و سلم –لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق۔(ص:۳۲۱)۔
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0