کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں جاننا چاہتا ہوں دو حدیثوں کے بارے میں کہ آیا وہ صحیح ہیں یا ضعیف:(۱) عمر ابن ہارون نے اسامہ ابن زید سے اور عمرو ابن شعیب اپنے والد سے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسولِ خدا ﷺ اپنی داڑھی کو ترشواتے یا تراشتے تھے دونوں اطراف سے اور لمبائی سے۔ (سنن الترمذی جلد ۵، قاہرہ، جدید ایڈیشن، دوبارہ چھاپا گیا بیروت سے دار الہا التوراث العرامی، جدیدایڈیشن:۵:۹۴:۲۷۶۲)-
میں نے آخری راوی عمر ابن ہارون کے بارے میں سنا اور اس کی حدیث کے بارے میں زیادہ تر علماء حدیث متفق ہیں کہ وہ بہت ہی ضعیف ہیں (متروک ہیں)۔ مہربانی فرماکر مجھے بتائیں کہ کیا یہ صحیح ہے اور یہ کہاں کہا گیا ہے؟
(۲) حضرت عائشہؓ کا کہنا ہے کہ اسماء، حضرت ابوبکرؓ کی بیٹی اللہ کے رسولﷺ کے پاس آئیں بہت ہی باریک لباس پہنے ہوئے، رسول ﷺ نے ان سے کہا ’’اے اسماء ! جب ایک لڑکی اس عمر کو پہنچتی ہے کہ اس کو ماہواری آنے لگے تو یہ بہتر نہیں کہ اس کے جسم کا کوئی حصہ بھی کھلا ہو ، نہ صرف اس کے اور اس کے، رسول ﷺ نے ہاتھ اور منہ کی طرف اشارہ کیا، میں نے بہت سے علماءِ حدیث سے سنا ہے کہ یہ حدیث ضعیف ہے اس کو موقوف کردیا گیا ہے، مہربانی فرماکر مجھے دونوں کے بارے میں بتائیں ثبوت کے ساتھ بحوالہ کتاب اور صفحات کے۔ شکریہ
(۱) یہ حدیث اگرچہ سنداً عمرو بن ہارون کی وجہ سے غریب ہے مگر افعالِ صحابہ سے مؤید ہونے کی بناء پر اس کی غرابت دور ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ قابلِ استدلال ہے۔
(۲) مذکور حدیث" مرسل صحیح "ہے اور حدیثِ مرسل عند الائمہ قابل استدلال ہوتی ہے۔
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0