السلام علیکم !سر پر عمامہ شریف رکھنے کی کوئی حدیث بھیج دیجیے ۔
ذیل میں چند احادیث مبارکہ مع ترجمہ درج کی جارہی ہیں ملاحظہ ہو:
(۱)۔ فی شمائل الترمذی : عن جابر - رضی اللہ عنہ - قال :دخل النبی – صلی اللہ علیہ و سلم - مکۃ یوم الفتح و علیہ عمامۃسوداء۔اھ ( ص: 8)
ترجمہ:حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ فتح مکہ کے دن مکہ شریف داخل ہوئے، آپ کے سر مبارک پر کا لی پگڑی تھی ۔
(۲)۔ وفیہ ایضاً:جعفر بن عمرو بن حریث عن ابیہ انّ النبی– صلی اللہ علیه وسلم - خطب الناس و علیہ عمامۃ سوداء اہ (ص8)
ترجمہ :حضرت جعفر اپنے والد عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے لوگوں کو خطبہ دیا، جبکہ آپ کے سر مبارک پر کالی پگڑی تھی ۔
(3)۔ وفیہ ایضاً: عن ابن عمر - رضی اللہ عنہ- قا ل: کا ن النبی – صلی اللہ علیه وسلم - اذا اعتم سدل عمامۃ بین تفیہ۔اھ(ص8)
ترجمہ: حضرت ابن عمر رضی اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺجب عمامہ باندھ لیتے تو اس کے شملے کو اپنے دونوں کندھوں کے درمیان چھوڑدیتے ۔
واللہ أعلم بالصواب!
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0