کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام و مفتیان ِعظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے فیس بک پر ایک حدیث پڑھی ہے کہ خربوزہ کھانے میں تاخیر نہ کرو، میں نے وہ حدیث کسی حوالے کے بغیر اپنے دوستوں کو سنائی وہ کہتے ہیں کہ ایسی کوئی حدیث نہیں ہے۔ براہ ِکرم اس کے بارے میں راہنمائی فرمائیں، اب چونکہ میں نے اسے بغیر تحقیق آگے پھیلایا ہے تو اس کےبارے میں میرے لیے کیا حکم ہے؟ یہ میں نے جان بوجھ کر نہیں کیا ہے۔
بغیر تحقیق اس طرح کی عبارت کو حدیث کا درجہ دینا اور آگے ایس، ایم، ایس کرنا درست نہیں ، بلکہ بسااوقات اس سے بجائے فائدہ ہونے کے گمراہی پھیلنے کاشدید اندیشہ ہوتا ہے، اس لیے سائل کو چاہیے کہ آئندہ کسی محقق عالم سے حدیث یا مسائل کی تحقیق کر اکر آگے بھیجنے کا اہتمام کرے۔ جبکہ مذکور عبارت کا حدیث ہونے کی تحقیق نہ ہو سکی۔
ففي سنن الترمذي: عن عبد الله بن مسعود قال : قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - من كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار اه(5/ 35)
وفی مشكاة المصابيح: وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «كفى بالمرء كذبا أن يحدث بكل ما سمع» . رواه مسلم(1/ 55) ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ والله أعلم بالصواب!
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0