کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے سنا ہے کہ عورت کا قبر پر جانا سخت ممنوع ہے؟ اگر وہ قبرستان جاتی ہے تو مردوں کو نظر آتی ہے کیا یہ بات درست ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر اجازت نہیں تو پھر جنت البقیع یا حضورﷺ کی قبر پر جانے کی کیوں جازت ہے؟ کیا اپنی بیٹی اور دیگر عورت صرف دعا کے لیے اپنے باپ کی قبر یا ماں کی قبر پر جا سکتی ہیں؟ سنا ہے کہ ایک حدیث ہے کہ اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کے قبر پر جاؤ اور دعا مانگو ،اس میں مرد اور عورت کا ذکر نہیں۔
جو بات سائل نے سوال میں لکھی ہے وہ درست نہیں، عورت اپنے کسی بزرگ یاعزیز کی قبر پر جا سکتی ہے بشرط یہ کہ کسی محرم کے ساتھ باپردہ جائے اور وہاں جا کر جزع فزع اور خلافِ شرع کسی کام کا ارتکاب نہ کرے۔
جبکہ سوال میں مذکور روایت (والدین کی قبر پر جا کر دعا کرنے سے دعا کا قبول ہونا) ہماری نظر سے نہیں گزری، اگر سائل کے پاس کسی معتمد کتاب کا کوئی حوالہ ہو تو کتاب کا نام اور صفحہ نمبر کے ساتھ اس کی وضاحت کر کے اسے ارسال کردے۔ان شاء اللہ اس پر بھی غور وفکر کر کے اس کے حکمِ شرعی سے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔
ففی صحيح مسلم: عن ابن بريدة، عن أبيه، قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - : «نهيتكم عن زيارة القبور فزوروها الخ (2/ 672)
و فی سنن ابن ماجه: عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، فَزُورُوهَا، فَإِنَّهَا تُزَهِّدُ فِي الدُّنْيَا، وَتُذَكِّرُ الْآخِرَةَ"اه (2/ 512)
وفیه أیضاً:عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: زَارَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْرَ أُمِّهِ فَبَكَى وَأَبْكَى مَنْ حَوْلَهُ، فَقَالَ: "اسْتَأْذَنْتُ رَبِّي فِي أَنْ أَسْتَغْفِرَ لَهَا فَلَمْ يَأْذَنْ لِي، وَاسْتَأْذَنْتُ رَبِّي فِي أَنْ أَزُورَ قَبْرَهَا فَأَذِنَ، فَزُورُوا الْقُبُورَ، فَإِنَّهَا تُذَكِّرُكُمْ الْمَوْتَ" (2/ 512)
وفی حاشية ابن عابدين: والأصح أن الرخصة ثابتة لهن بحر، (إلی قوله) وقال الخير الرملي: إن كان ذلك لتجديد الحزن والبكاء والندب على ما جرت به عادتهن فلا تجوز، وعليه حمل حديث «لعن الله زائرات القبور» وإن كان للاعتبار والترحم من غير بكاء والتبرك بزيارة قبور الصالحين فلا بأس إذا كن عجائز. ويكره إذا كن شواب اھ(2/ 242) والله أعلم بالصواب!
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0