خرید و فروخت

آر او پلانٹ لگاکر منرل پانی فروخت کرنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
89765
| تاریخ :
2025-12-08
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

آر او پلانٹ لگاکر منرل پانی فروخت کرنا جائز ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ: ہم کیریبین واٹر کے نام سے پانی کا پلانٹ چلاتے ہیں،زمین سے پانی نکال کر اسے (آر،او) کیا جاتا ہے ،تاکہ فاسد مادے ختم ہوجائیں،اور پھر اس میں حسبِ ضرورت منرل شامل کیا جاتا ہے ، جو حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہوتا ہے،اس کےبعد لیبارٹریز سےاپروول لیا جاتا ہے۔ لہذا یہ پانی اس سے کہیں بہتر ہے ،جو کہ لائنوں میں آرہا ہے ،یا جو براہِ راست بور سے لیا جاتا ہے۔(بور کے پانی میں ٹی ڈی ایس کا بڑھ جانا،اسی طرح لائن کے پانی میں کیمیکلز کا پایا جانا مضر صحت ہے)۔سوال یہ ہے کہ: کیا یہ کاروبار ازروئے شرع درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں مذکور پانی میں اگر مضر صحت اجزاء شامل نہ کیے جاتے ہوں،تو اس طرح زمین سے پانی نکال کر فروخت کرنا شرعاً جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الشامية: (قوله وقيل لا) اي لا يملكه وهو اختيار القدوري الخ مطلب صاحب البئر لا يملك الماء وقال الرملي ان صاحب البئر لا يملك الماء كما قدمه في البحر في كتاب الطهارة في شرح قوله وانتفاخ حيوان عن الولوالجية فراجعه وهذا ما دام في البئر اما اذا اخرجه منها بالاحتيال كما في السواني فلا شك في ملكه له لحيازته له في الكيزان ثم صبه في البرك بعد حيازته تامل ثم حرر الفرق بين ما في البئر وما في الجباب والصهاريج الموضوعة في البيوت لجمع ماء الشتاء بانها اعدت لاحراز الماء فيملك ما فيها فلو اجر الدار لا يباح للمستاجر ماؤها الا باباحة المؤجر ملخصا اھ (5 /67)
وفی الفتاوى الهندية:[الفصل السابع في بيع الماء والجمد]لا يجوز بيع الماء في بئره ونهره هكذا في الحاوي وحيلته أن يؤاجر الدلو والرشاء هكذا في محيط السرخسي فإذا أخذه وجعله في جرة أو ما أشبهها من الأوعية فقد أحرزه فصار أحق به فيجوز بيعه والتصرف فيه كالصيد الذي يأخذه كذا في الذخيرة وكذلك ماء المطر يملك بالحيازة كذا في محيط السرخسي.وأما بيع ماء جمعه الإنسان في حوضه ذكر شيخ الإسلام المعروف بخواهر زاده في شرح كتاب الشرب أن الحوض إذا كان مجصصا أو كان الحوض من نحاس أو صفر جاز البيع على كل حال وكأنه جعل صاحب الحوض محرز الماء بجعله في حوضه،ولكن يشترط أن ينقطع الجري حتى لا يختلط المبيع بغير المبيع‘‘اھ(121/3)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89765کی تصدیق کریں
0     215
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات