السلام علیکم! مجھ سے میرے ایک شیعہ دوست نے چند سوالات پوچھے ہیں:
(۱)۔ ’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ اس حدیث کا حوالہ چاہیے۔
(۲)۔ حضرت عائشہؓ کی وفات کیسے ہوئی اور ان کی قبر کہاں ہے؟ اس کا بھی حوالہ چاہیے؟
(۳)۔ شیعہ کا کون سا فرقہ مسلمان ہے؟
(۱)۔ مشکوٰۃ المصابیح، باب مناقب عمرؓ میں یہ حدیث موجود ہے جس کے الفاظ یہ ہیں:
عن عقبة بن عامرؓ قال قال النبیﷺ لو کان بعدی نبی لکان عمر بن الخطاب۔ (ص۵۵۸)
(۲)۔ آپ رضی اللہ عنہا کا انتقال علی اختلاف الاقوال سن ستاون(۵۷) یا اٹھاون(۵۸) ہجری کو طبعی طور پر ہوا اور آپ رضی اللہ عنہا جنت البقیع میں مدفون ہیں۔
(۳)۔ جو شیعہ حضرت علیؓ کو خدا ماننے یا قرآن میں تحریف کا قائل ہونے یا حضرت جبریلؑ کے وحی لانے میں غلطی کرنے یا حضرت عائشہؓ پر لگائی جانے والی تہمت کو سچا ماننے یا حضرت ابوبکرؓ کی صحابیت کا انکار کرنے یا اس قسم کا کوئی مخالفِ قرآن صریح کفریہ عقیدہ رکھنے کا مرتکب نہ ہو اور یا تبرا بازی وغیرہ کا مرتکب نہ ہو، بلکہ محض حضرت علیؓ کو خلفائے ثلاثہ پر فضیلت دیتا ہو تو ایسا شیعہ اگرچہ کافر نہیں، مگر فاسق ضرور ہے۔
ففي البداية والنهاية: قد كانت وفاتها في هذا العام سنة ثمان وخمسين وقيل قبله بسنة، وقيل بعده بسنة، والمشهور في رمضان منه وقيل في شوال، والأشهر ليلة الثلاثاء السابع عشر من رمضان، وأوصت أن تدفن بالبقيع ليلا، وصلى عليها أبو هريرة بعد صلاة الوتر، ونزل في قبرها خمسة، وهم عبد الله وعروة ابنا الزبير بن العوام، من أختها أسماء بنت أبي بكر، والقاسم وعبد الله ابنا أخيها محمد بن أبي بكر، وعبد الله بن عبد الرحمن بن أبي بكر، وكان عمرها يومئذ سبعا وستين سنة، لأنه توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم وعمرها ثمان عشرة سنة، وكان عمرها عام الهجرة ثمان سنين أو تسع سنين، فالله أعلم ورضي الله تعالى عن أبيها وعن الصحابة أجمعين اھـ (۵/۵۲۳)۔
وفي حاشية بن عابدین: نعم لا شك في تكفير من قذف السيدة عائشة - رضي الله تعالى عنها - أو أنكر صحبة الصديق، أو اعتقد الألوهية في علي أو أن جبريل غلط في الوحي، أو نحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقرآن اھ (۴/۲۳۷)۔
وفیهٲیضا: أن الرافضي إذا كان يسب الشيخين ويلعنهما فهو كافر، وإن كان يفضل عليا عليهما فهو مبتدع (ٳلی قوله) وسب أحد من الصحابة وبغضه لا يكون كفرا اھ (۴/۲۳۷) واللہ أعلم!
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0