تحقیق و تخریج حدیث

"یا علی انت و شیعتک ہم الفائزون "روایت کی تحقیق

فتوی نمبر :
88858
| تاریخ :
2025-11-15
قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / تحقیق و تخریج حدیث

"یا علی انت و شیعتک ہم الفائزون "روایت کی تحقیق

یا علی انت و شیعتہ ھم الفائزون یوم القیامہ

کیا یہ حدیث ہے اگر ہے تو حوالہ بتادیں دیجیے۔ اور یہ بھی بتادیں یہ صحیح ہے - حسن ہے یا ضعیف ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یہ روایت"يا علي أنت وشيعتك هم الفائزون يوم القيامة" انہی الفاظ کے ساتھ کتب حدیث کی معتبر کتابوں میں نہیں مل سکی ۔ البتہ اس روایت سے ملتے جلتے الفاظ کے ساتھ یہ روایت کتبِ حدیث میں موجود ہے۔ عن أبي سعيد الخدري قال: نظر رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى علي عليه السلام فقال: ‌‌هذا ‌وشيعته هم الفائزون يوم القيامة.
لیکن یہ روایت بھی نبی کریم ﷺ سے صحیح سند کے ساتھ ثابت نہیں، بلکہ محدثين کے نزدیک موضوع ہے۔ اس کی سند میں ایسی شدید علتیں پائی جاتی ہیں کہ اس کو رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کرنا جائز معلوم نہیں ہوتا۔
اس روایت کے سلسلے میں دو راوی عبداللہ بن منتصر اور یحییٰ بن الحسن بن الفرات القزاز مجہول ہیں، جن کا کوئی معتبر تعارف یا توثیق مجھے کتبِ رجال میں نہیں ملا، لہذا ان کی روایت قابل احتجاج نہیں ہے۔ جبکہ سند کی سب سے بڑی خرابی راوی ابو ہارون العبدی ہے، جسے أئمہ محدثین میں سے امام یحییٰ بن معین، وعلامہ جوزجانی، حماد بن زید اور دیگر ائمہ نے کذاب قرار دیا ہے۔ وہ شیعی رافضی بھی تھا، اور یہ روایت صریح طور پر اس کے مذہب کی تائید کرتی ہے، جبکہ محدثین کے متفقہ اصول کے مطابق بدعتی راوی کی ایسی روایت جو اس کے مذہب کى ترويج کرے مردود ہوتی ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ نبی کریم ﷺ سے نہ شیعہ مذہب کی فضیلت میں کوئی روایت صحیح سند سے ثابت ہے اور نہ روافض کی مذمت میں کوئی روایت صحیح سند سے منقول ہے۔ اس باب میں جو روایات بیان کی جاتی ہیں وہ یا تو ضعیف ہوتی ہیں یا موضوع۔
ان تمام علتوں ( یعنی دو راویوں کا مجہول ہونا، سند کا مرکزی راوی کذاب و بدعتی ہونا، اور روایت کا مذہبی تقویت پر قائم ہونا ) کے پائے جانے کی وجہ سے یہ روایت موضوع اور ناقابلِ بیان معلوم ہوتی ہے، اس لیے اس کو نبی ﷺ کی طرف منسوب کر کے بیان کرنا درست نہیں، اس سے اجتناب لازم ہے

مأخَذُ الفَتوی

عن أبي سعيد الخدري قال: نظر رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى علي عليه السلام فقال: ‌‌هذا ‌وشيعته هم الفائزون يوم القيامة.
تخريج الحديث
أخرجه ابن الغظريف الجرجاني في "الجزء" (ص: 81، برقم: 35) ومن طريقه: ابن عساكر في "تاريخ دمشق" (42/333 ط : دارالفکر لطباعۃ والنشر و التوزیع )، أخبرنا عمر الكاغدي، حدثنا أحمد بن يحيى الصوفي، حدثنا يحيى بن الحسن بن الفرات القزاز، حدثنا عبد الله بن منتصر، عن أبي هارون العبدي، عن أبي سعيد الخدري مرفوعاً.
الحكم على الحديث
الحديث هذا في سنده مجهولان (عبد الله بن منتصر، يحيى بن الحسن بن الفرات) لم أقف على حالهما، وفيه أبو هارون العبدي واسمه عمارة بن جوين، ضعيف جداً عند المحدثين، ومنهم من كذبه.
الذين ضعفوه
قال البخاري: تركه يحيى القطان. قال أحمد بن حنبل: متروك، قال يحيى بن معين مرة: ليس بثقة. قال النسائي: متروك. قال الدار قطني: متلون خارجي، وشيعي، يصلح أن يعتبر له بما يرويه عنه الثوري، والحمادان، قال ابن حبان: كان رافضيا يروي عن أبي سعيد ما ليس من حديثه لا يحل كتابة حديثه إلا على جهة التعجب. قال الذهبي: متروك. قال ابن حجر: متروك ومنهم من كذبه شيعي.
الذين كذبوه
قال ابن جنيد" سمعت أبا زكريا يحيى بن معين يقول: ‌أبو ‌هارون العبدي غير ثقة، يكذب.
قال الجوزجاني: كذاب مفتر. ذكر ابن أبي حاتم بسنده عن حماد بن زيد قال: كان ‌أبو ‌هارون ‌العبدي كذابا يروى بالغداة شيئا وبالعشي شيئا. قال ابن شاهين: قال عثمان بن أبي شيبة: كان أبو هارون العبدي كذاباً. قال أبو علي صالح بن محمد: كذابا. قال الباحث: إنه كذاب فيما يقوي مذهبه التشيع وفي غيره متروك، إلا ما يروي عنه سفيان الثوري، ويدل على كذبه في روايته ما رواه ابن عدي عن شعبة، يقول" أتيت أبا هارون العبدي فقلت أخرج إلي ما سمعته من أبي سعيد قال فأخرج إلي كتابا فإذا فيه، حدثنا أبو سعيد أن عثمان أدخل حفرته وإنه لكافر بالله، قال: قلت تقر بهذا أو تؤمن قال هو على ما ترى قال فدفعت الكتاب في يده وقمت".
فالحديث موضوع على النبي صلى الله عليه وسلم كما ظهر من أحوال رجاله في السند، ولا يصح عنه عليه السلام مدح شيعة سيدنا علي رضي الله عنه ولا ذم الروافض، هذه إنما رويت بأسانيد إما ضعيفة جداً وإما موضوعة. فقط والله أعلم بالصواب.
ينظر: التاريخ الكبير للبخاري ( 7/ 597 ط : دائرۃ المعارف العثمانیۃ)، إكمال تهذيب الكمال (5/ 422، ط : دارلکتب العلمیۃ بیروت)، الضعفاء والمتروكون للنسائي (ص: 84، ط : دارالوعی)، الضعفاء والمتروكون للدارقطني(2/ 164، ط : مجلۃ الجامعۃ الاسلامیۃ)، المجروحين لابن حبان، (2/ 177، ط : دار الصمیعی للنشر و التوزیع)، الكاشف (2/ 53 ، ط : دار القبلۃ للثقافۃ)، تقريب التهذيب (ص: 408، ط : دار الشید)، سؤالات ابن الجنيد (ص271 ، ط : مکتبۃ الدار)، أحوال الرجال للجوزجاني(ص: 159 ، ط : فیصل آباد باکستان)، الجرح والتعديل - لابن أبي حاتم (1/ 178 ، ط : مجلس دائرۃ المعارف العثمانیۃ)، تاريخ أسماء الضعفاء والكذابين لابن شاهين (ص: 144 ،)، ميزان الاعتدال للذهبي (3/ 173 ، ط : دارالمعرفۃ للطابعۃ والنشر)، الكامل في ضعفاء الرجال (6/ 147 ، ط : الکتب العلمیۃ).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز نور غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88858کی تصدیق کریں
0     649
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سر پر عمامہ پہننے کے بارے میں احادیث مبارکہ

    یونیکوڈ   اسکین   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • ’’اصحابی کالنجوم ‘‘ والی حدیث کی اسنادی حیثیت

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 5
  • ’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • شہد میں بال نکلنے سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • گمشدہ چیزکوتلاش کرنے کے لیے درودپاک پڑھنے کاحکم حدیث میں موجودہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • سلام کے الفاظ کہاں تک ثابت ہیں؟َ

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’حضرت علیؓ کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے‘‘ اس روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 2
  • ’’انسان کے ساتھ شیطان کی تعداد سےمتعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • ’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’خربوزہ کھانے میں تاخیرنہ کرو‘‘ حدیث ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • اردو میں حدیث کی مستند و معتبر کتب

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • رفع یدین سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’میں علم کا شہر ہوں، ابوبکر اس کی بنیاد ہیں الخ‘‘ حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • خاتون کا حضورؑ کے پیشاب کو پی لینا اور حضورؑ کا اسے دعا دینا

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • احادیثِ صحیح بخاری و صحیح مسلم کی صحت پر تمام علماء کے اتفاق سے متعلق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے باب خیبر اکھاڑنے والی روایت کی سند

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • "علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل" والی حدیث کا مفہوم

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’انت ومالک لأبیک‘‘ سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • داڑھی تراشنے سے متعلق حدیث کی سند

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’السلطان المسلم ظل اللہ و رمحہ و من أھانہ أھانہ اللہ‘‘حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
Related Topics متعلقه موضوعات