تحقیق و تخریج حدیث

’’انت ومالک لأبیک‘‘ سے متعلق روایت کی تحقیق

فتوی نمبر :
13980
| تاریخ :
2020-10-26
قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / تحقیق و تخریج حدیث

’’انت ومالک لأبیک‘‘ سے متعلق روایت کی تحقیق

کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام و مفتیان ِعظام اس حدیث کے بارے میں کہ ’’حضورﷺ کے پاس ایک صحابی آئے اور کہنے لگے یارسول اللہﷺ میرا باپ مجھ سے پوچھتا تک نہیں اور میرا مال خرچ کر لیتا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا، اچھابلاؤ! اس کے باپ کو پتہ چلا کہ میرے بیٹے نے بارگاہِ نبوت میں میری شکایت کی ہے تو انہوں نے دکھ اور رنج کے کچھ اشعار دل میں پڑھے، زبان سے ادا نہیں کیے، جب حضورﷺ کے پاس پہنچے تو ادھر جبرائیلِ امین آگئے، کہنے لگے یا رسول اللہ! اللہ فرما رہے ہیں کہ اس سے فرمائیں پہلے وہ اشعار سنائے جو تمہاری زبان پر نہیں آئے، بلکہ تمہارے دل نے پڑھے ہیں اور اللہ نے عرش پر ہوتے ہوئے بھی ان کو سن لیا ہے۔
حضورﷺ کی فرمائش پر وہ صحابی کہنے لگے یا رسول اللہ! قربان جاؤں آپ کے رب پر وہ کیسا رب ہے، میرے اندر تو ایک خیال آیا تھا اللہ نے وہ بھی سن لیا فرمایا: اچھا پہلے وہ اشعار سناؤ پھر تمہارے مقدمہ کا فیصلہ کریں گے۔ یہ اشعار عربی میں ہیں ان کا اردو ترجمہ کچھ یوں ہے :
ترجمہ: میں نے تجھے بچپن میں غذادی اور جو ان ہونے کے بعد بھی تمہاری ذمہ داری اٹھائی تمہارا سب کھانا پینا میری ہی کمائی سےتھا۔
جب کسی رات میں تمہیں کوئی بیماری پیش آگئی تو میں نے تمام رات تمہاری بیماری کے سبب بیداری اور بے قراری میں گذاری۔
گویا کہ تمہاری بیماری مجھے ہی لگی ہے تمہیں نہیں، جس کی وجہ سے میں تمام شب روتا رہا۔
میرا دل تمہاری ہلاکت سے ڈرتا رہا، حلانکہ میں جانتا تھا کہ موت کا دن مقرر ہے پہلے پیچھے نہیں ہو سکتی۔
پھر جب تم اس عمر اور اس حد تک پہنچ گئے جس کی میں تمنا کیا کرتا تھا۔
تو تم نے میرا بدلہ سختی اور سخت کلامی بنا دیا گویا کہ تم ہی مجھ پر احسان و انعام کر رہے ہو۔
کاش کہ تم سے میرے باپ ہونے کا حق ادا نہیں ہو سکتاتو کم از کم ایسا ہی کر لیتے، جیسا ایک شریف پڑوسی کیا کرتا ہے۔
تو کم از کم مجھے پڑوسی کا حق حکم تو دیا ہوتااور خود میرے ہی مال میں میرے حق میں بخل سے کام نہ ہوتا۔
رسول اللہﷺ نے یہ اشعار سننے کے بعد بیٹے کا گریبان پکڑ لیا اور فرمایا’’أنت ومالك لأبيك‘‘ یعنی جا تو بھی اور تیرا مال بھی سب باپ کا ہے۔(ترجمہ ماخوذ از معارف القرآن)

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور حدیث ملاّ علی قاریؒ نے مرقاۃ المفاتیح میں طبرانی اور بیہقی کے حوالہ سے نقل فرمائی ہے جس کی عربی عبارت درج ذیل ہے:
ففی مرقاة المفاتيح: " وأخرج الطبراني في الأصغر، والبيهقي في دلائل النبوة، وعن جابر: «جاء رجل إليه - صلى الله عليه وسلم - فقال: يا رسول الله إن أبي يريد أن يأخذ مالي، فقال - عليه الصلاة والسلام -: " ادعه لي "، فلما جاء قال - عليه الصلاة والسلام - " إن ابنك يزعم أنك تأخذ ماله " فقال " سله هل لعمته وقراباته أو لما أنفقه على نفسي وعيالي؟ قال: فهبط جبريل - عليه الصلاة والسلام - قال: يا رسول الله إن الشيخ قال في نفسه شعرا لم تسمعه أذناه ; فقال - عليه الصلاة والسلام: (قلت في نفسك شعرا لم تسمعه أذناك ; فهاته " فقال: لا نزال يزيدنا الله بك بصيرة ويقينا ثم أنشأ يقول:
غذوتك مولودا ومنتك يافعا ... تعل بما أجني عليك وتنهل
إذا ليلة ضاقتك بالسقم لم أبت ... لسقمك إلا سامرا أتململ
تخاف الورى نفسي عليك وإنها ... لتعلم أن الموت حتم موكل
كأني أنا المطروق دونك بالذي ... طرقت به دوني فعيناك تهمل
كأني أنا المطروق دونك بالذي ... إليك مراما فيك قد كنت آمل
جعلت جزائي غلظة وفظاظة ... كأنك أنت المنعم المتفضل
فليتك إذ لم ترع حق أبوتي ... فعلت كما جار المجاور يفعل
قال: فبكى - عليه الصلاة والسلام - ثم أخذ بتلابيب ابنه وقال: " اذهب أنت ومالك لأبيك» "(5/ 1898) والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہ نواز عباس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 13980کی تصدیق کریں
1     6733
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سر پر عمامہ پہننے کے بارے میں احادیث مبارکہ

    یونیکوڈ   اسکین   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • ’’اصحابی کالنجوم ‘‘ والی حدیث کی اسنادی حیثیت

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 5
  • ’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • شہد میں بال نکلنے سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • گمشدہ چیزکوتلاش کرنے کے لیے درودپاک پڑھنے کاحکم حدیث میں موجودہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • سلام کے الفاظ کہاں تک ثابت ہیں؟َ

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’انسان کے ساتھ شیطان کی تعداد سےمتعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’حضرت علیؓ کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے‘‘ اس روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 2
  • ’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • ’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • اردو میں حدیث کی مستند و معتبر کتب

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’خربوزہ کھانے میں تاخیرنہ کرو‘‘ حدیث ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’میں علم کا شہر ہوں، ابوبکر اس کی بنیاد ہیں الخ‘‘ حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • رفع یدین سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • خاتون کا حضورؑ کے پیشاب کو پی لینا اور حضورؑ کا اسے دعا دینا

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • احادیثِ صحیح بخاری و صحیح مسلم کی صحت پر تمام علماء کے اتفاق سے متعلق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے باب خیبر اکھاڑنے والی روایت کی سند

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • داڑھی تراشنے سے متعلق حدیث کی سند

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’انت ومالک لأبیک‘‘ سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • "علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل" والی حدیث کا مفہوم

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’السلطان المسلم ظل اللہ و رمحہ و من أھانہ أھانہ اللہ‘‘حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
Related Topics متعلقه موضوعات