I invested in KAPCO shares , a electric power generation company since 2015 . Company was paying halal dividend until last year they also added financial investments in Bonds and SUKUK .Now their dividend is not pure as it contain income from bonds as well. How can i manage my dividend that is given by this company. .
میں نے ۲۰۱۵ سے کیپکو (KAPCO) کے شیئرز میں سرمایہ کاری رکھی ہے، جو ایک بجلی پیدا کرنے والی کمپنی ہے۔ کمپنی نے اب تک حلال ڈیویڈنڈ دیا، لیکن پچھلے سال سے انہوں نے مالیاتی سرمایہ کاری بھی شامل کی—بانڈز اور سکوک میں۔ اب ان کا ڈیویڈنڈ خالص نہیں ہے کیونکہ اس میں بانڈز سے حاصل آمدن بھی شامل ہو گئی ہے۔ اس صورت میں میں اپنے ڈیویڈنڈ کو کیسے منظم کر سکتا ہوں؟
اگر کسی کمپنی کااصل کاروبارحلال ہو لیکن اس کی آمدنی میں کچھ فیصد سودی یا غیر شرعی ذرائع سے آمدن شامل ہو جائے، تو ایسی کمپنی کے شیئرز رکھنا اور ان کا کاروبار کرنا درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے؛
1۔کمپنی کی اصل کاروباری سرگرمی حلال ہو (جیسے بجلی کی پیداوار)
2۔غیر شرعی آمدنی کا تناسب غالب نہ ہو
3۔ڈیویڈنڈ سے سودی آمدنی کے تناسب کو الگ کر کے پاک (purify) کیا جائے۔
جس کاطریقہ کاریہ ہے کہ سائل ہر مالی سال کےآخر میں کمپنی کی سالانہ رپورٹ (Annual Report) سے معلوم کرےکہ کتنی آمدن سودی ذرائع (مثلاً بانڈز) سے حاصل کی گئی ہے؛اس سودی آمدن کا تناسب کل آمدن میں سے فیصد کے طور پر نکالیں؛اتنا فیصد اپنے حاصل کردہ ڈیویڈنڈ میں سے نکال کر بغیرنیت ثواب صدقہ کر دے؛باقی حلال ڈیویڈنڈ کواستعمال کرنا جائز ہے۔لیکن یہ سب اس صورت میں ہے کہ کمپنی کے منافع میں غیرشرعی یاسودی رقم بہت تھوڑی مقدارمیں ہو(جس کی حدفقہاءمعاصرین نے ٪5تک مقررکی ہے)اگرکمپنی کوحاصل شدہ ڈیویڈنڈکااکثرحصہ حرام زرائع سے حاصل ہوتاہوتواس کمپنی کے شئیرزخریدکران پرنفع حاصل کرناجائزنہ ہوگا۔