(+92) 0317 1118263

شیئرز کا کاروبار

شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

فتوی نمبر :
69289
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

السلام علیکم ! میری دوست نے GATM (گل احمد ٹیکسٹائل مل) کے شیئرز خریدے تھے ، لیکن وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ شریعت کے مطابق نہیں (Non-Shariah compliant) ہیں ۔ حال ہی میں اسے معلوم ہوا کہ وہ شریعت کے مطابق نہیں ہیں ، اس نے انہیں منافع میں بیچ دیا ، کیا یہ منافع اس کےلئے حلال ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے سوال میں گل احمد ٹیکسٹائل مل کے شیئرز کو ( Non-Shariah compliant ) ہونے کی کوئی وجہ تو ذکر نہیں کی ، تاکہ اسی کے مطابق جواب دیا جاتا ،تاہم مذکور ٹیکسٹائل مل کا بنیادی کاروبار چونکہ حلال ہے ، اس لئے اگر کسی نے اس کے( Non-Shariah compliant ) ہونے سے لا علم ہو کر اس کے شیئرز خریدے ہوں، اور اب اسے نفع کے حصول ( Dibidend )کے لئے اپنے پاس رکھنے کے بجائے مارکیٹ میں اصل قیمت ( Face Value ) سے زائد قیمت پر فروخت کردے تو یہ زائد رقم اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في بدائع الصنائع : و روي عن أبي حنيفة رح أنه قال كل شيء أفسده الحرام و الغالب عليه الحلال فلا بأس ببيعه ( إلى قوله ) وما كان الغالب عليه الحرام لم يجز بيعه و لا هبته الخ ( كتاب البيوع ، فصل و أما الذي يرجع إلى المعقود عليه ، ج 5 ، ص 144 ، ط : سعيد ) –
و في مجمع الفقه الإسلامي ( 3 / 2162 ) : و إذا صار مال القراض موجودات مختلفة من النقود و الديون و الأعيان و المنافع فإنه يجوز تداول صكوك المقارضة وفقا للسعر المتراضي عليه ، على أن يكون الغالب نقودا في هذه الحالة و أعيانا و منافع الخ ( بحوالہ شركت و مضاربت عصر حاضر ميں : ص 338 ، ط : مكتبة معارف القرأن ) –

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69289کی تصدیق کریں
0     519
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • کمپنیوں کے شیئرز اور مالِ حرام کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 2
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • حلال مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں ’’مری بریوزی‘‘ کے شیئرز کا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کے متعلق تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کمپنی کے شیئرز خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات