 
                    محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم!
 اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں شیئرز کی خرید وفروخت کرنا حلال ہے یا حرام ؟
 اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار مندرجہ ذیل چار شرائط کے ساتھ جائز اور اس سے حاصل ہونے والا نفع شرعاً حلال ہے:
۱:کمپنی کا  اصل کاروبار حلال ہو۔ 
۲: اس کمپنی کے کچھ منجمد اثاثے وجود میں آ چکے ہوں، رقم صرف نقد کی شکل میں نہ ہو۔
۳: اگر کمپنی سودی لین دین کرتی ہو تو اس کی سالانہ میٹنگ میں اس کے خلاف آواز اُٹھائی جائے۔
۴: جب منافع تقسیم ہوں تو اس وقت نفع کا جتنا حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہو اُسے صدقہ کیا جائے۔ (ماخوذ فقہی مقالات: ۱/۱۵۱) -