 
                    مفتی صاحب مجھے فون بینکنگ ، اسٹاک ایکسچینج (خرید وفروخت اسٹاک) اور کرنسی ایکسچینج کی روزگار  (نوکری) کے بارے میں بتائے کہ یہ مذکور نوکری صحیح ہے یا نہیں؟ 
بار (12) ربیع الاول  کے بارے میں بتائیں کہ اس دن روزہ رکھا جائے؟ یا عید کی طرح منایا جائے؟ 
 اگر ان میں سے کسی نوکری کا تعلق براہ راست سودی معاملات انجام دینے اور ان کی لکھت پڑھت سے ہو تو وہ شرعاً جائز نہیں، اسے اپنانے اور اختیار کرنے سے احتراز لازم  ہے، جبکہ اس کے علاوہ کی نوکری اختیار  کرنے کی اجازت  ہے اور سودی  ادارہ سے متعلق رہنے کی وجہ سے اس سے بھی احتراز بہتر ہے۔
شرعاً اس دن نہ تو روزہ  رکھنا ثابت ہے اور نہ ہی اسے بطور  عید منانا البتہ یہ مہینہ آنجناب  ﷺ کی ولادت باسعادت  کا مہینہ  ہے اس لئے اگر کوئی شخص اس دن  خوشی کو   بنسبت دیگر مہینوں  کے عبادت کا زیادہ اہتمام کرلے تو یہ ممنوع بھی نہیں ۔ 
قال اللہ تعالی: احلّ اللہ البیع و حرّم الربا ( سورۃ البقرۃ)۔