(+92) 0317 1118263

شیئرز کا کاروبار

کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کے متعلق تفصیلی فتوی

فتوی نمبر :
80192
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کے متعلق تفصیلی فتوی

کیا بازار میں حصص کا کاروبار کرنا حلال ہے؟ کیونکہ اس میں بینک منافع متعین نہیں ہوتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اسٹاک ایکسچینج یا کسی بھی کمپنی یا بینک سے حصص کی خرید و فروخت درجِ ذیل شرائط کے ساتھ جائز اور اس سے حاصل ہونے والا منافع بھی حلال ہے:
(1): جس کمپنی یا ادارے کے حصص خریدے جا رہے ہیں اس کا اصل کاروبار حلال ہو ۔
(۲):فیس ویلیو‘‘ سے کم وبیش پر بیچنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کمپنی یا ادارے کے کچھ منجمد اثاثے وجود میں آچکے ہوں ،رقم صرف نقد کی شکل میں نہ ہو، ورنہ ’’فیس ویلیو‘‘ کے برابر رقم کے ساتھ ہی خرید وفروخت جائز ہوگی۔
(۳): ماہانہ یا سالانہ نفع کی کوئی خاص رقم یقینی طور پر مقرر نہ ہو۔
(۴):نفع اور نقصان دونوں میں شراکت ہو۔
(۵):اگر کمپنی سودی لین دین کرتی ہے، تو اس کی سالانہ میٹنگA.G.M. میں سود کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔
(۶): جب منافع تقسیم ہو ں تو اس وقت جتنا نفع کا حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہو ،اس کو بلانیتِ ثواب صدقہ کر دے ۔
یہ تب ہے، جب شیئرز خریدنے کا مقصد کسی کمپنی کا حصہ دار بننا ہو، ا ور پھر گھر بیٹھ کر اس کا سالانہ نفع حاصل کرنا ہو، لیکن بعض لوگ اس مذکور غرض سے نہیں خرید تے، بلکہ ان کا مقصد کیپیٹل گین (capitalgain) ہوتا ہے ،یعنی وہ اس کا اندازہ کرتے ہیں کہ کسی کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، چنانچہ اس کمپنی کے شیئرز خرید لیتے ہیں، اور پھر چند روز بعد جب قیمت بڑھ جاتی ہے ،فروخت کر دیتے ہیں، اور نفع حاصل کرتے ہیں، اس کی بھی شرعاً مذکور شرائط کے ساتھ گنجائش ہے ۔ لیکن اس کو درست کہنے کی دشواری سٹہ بازی کے وقت پیش آتی ہے ،جو اسٹاک ایکسچینج کا بہت بڑا اور اہم حصہ ہے، جس میں بسا اوقات شیئرز کا لین دین بالکل مقصود نہیں ہوتا، بلکہ آخر میں جا کر آپس کا فرق (ڈیفرنس) برابر کیا جاتا ہے ،اور شیئر ز پر نہ تو قبضہ ہوتا ہے ،اور نہ ہی قبضہ پیش نظر ہوتا ہے ۔لہذا جہاں یہ صورت ہو کہ قبضہ بالکل نہ ہو ،اور نہ لینا مقصود ہو اور نہ دینا مقصود ہو، بلکہ اس طرح سٹہ بازی کر کے ڈیفرنس کو برابر کر لینا مقصود ہو تو یہ صورت بالکل حرام ہے اور شریعت میں اس کی اجازت نہیں ہیں۔
اسی طرح بعض اوقات شئیرز پر قبضہ اور ڈیلیوری سے پہلے ہی ان کو آگے فروخت کر دیا جاتا ہے ،اس کی بھی شریعت میں اجازت نہیں ہے، کیوں کہ شیئرز پر قبضہ ضروری ہے، اور شیئرز کا قبضہ یہ ہے کہ شیئرز ہولڈر اس کے نفع ونقصان کا حقدار بن جائے، جس کو رسک (risk)میں آنے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مشكاة المصابيح: عن ابن عباس قال : أما الذي نهى عنه النبي صلى الله عليه وسلم فهو الطعام أن يباع حتى يقبض . قال ابن عباس : ولا أحسب كل شيء إلا مثله اھ (2/ 141)۔
وفی فتح القدير لكمال بن الهمام: قوله: صلى الله عليه وسلم { لا تبيعن شيئا حتى تقبضه} (15/ 267)۔
في الهداية شرح البداية: ومن اشترى شيئا مما ينقل ويحول لم يجز له بيعه حتى يقبضه لأنه عليه الصلاة والسلام نهى عن بيع مالم يقبض ولأن فيه غرر انفساخ العقد على اعتبار الهلاك اھ (3/ 59) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد احمد خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80192کی تصدیق کریں
0     595
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • کمپنیوں کے شیئرز اور مالِ حرام کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 2
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • حلال مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں ’’مری بریوزی‘‘ کے شیئرز کا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کے متعلق تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کمپنی کے شیئرز خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات