 
                    میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں یہ حلال مصنوعات بناتی ہے اس کی فائنانسنگ ( مالی معاملہ) کچھ اپنا بھی ہے ،اور کچھ بینکوں کے ساتھ سودی لین دین بھی ہے، یہ کمپنی اپنے شیئرز اپنے ملازمین کو دے رہی ہے، اگر یہ نہ بھی لوں تو نوکری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، میرا ایسی کمپنی کے شیئرز خریدنا کیسا ہے؟
صورت مسئولہ میں مذکور کمپنی کا بنیادی کاروبار جب حلال مصنوعات کا ہے، تو اس کے شیئرز خریدنا شرعاً بھی جائز ہے، تاہم کمپنی اگر بینکوں وغیرہ کے ساتھ سودی معاملات انجام دیتی ہو تو سالانہ میٹنگ میں اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔