 
                    کیا ہم کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ’’مری بریوزی‘‘ کے شیئرز کا کاروبار کر سکتے ہیں؟
 واضح ہو کہ ’’اسٹاک مارکیٹ‘‘ میں کسی بھی کمپنی کے شیئرز کی خرید درجِ ذیل شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے جائز ہے:
1:جس کمپنی کے شیئرز خریدے جا رہے ہیں، اس کمپنی کا بنیادی کام حلال ہو۔
1:فیس ویلیو سے کم وبیش پر فروخت کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کمپنی کے کل اثاثے سیال یعنی نقد رقم کی شکل میں نہ ہوں، بلکہ کمپنی نے  کچھ فکسڈ اثاثے(بلڈنگ، مشینری وغیرہ)  حاصل کر لئے ہوں، ورنہ فیس ویلیو سے کم وبیش پر فروخت کرنا جائز نہ ہوگا۔
3:اگر کمپنی کا بنیادی کاروبار حلال ہو، لیکن کمپنی سودی لین دین کرتی ہو تو اس صورت میں اس کی سالانہ اجلاس (میٹنگ) میں سودی لین کے خلاف آواز اُٹھائی جائے۔
4:چوتھی شرط جو حقیقت میں تیسری شرط کا ایک حصہ ہے، وہ یہ کہ جب منافع   تقسیم ہو تو انکم اسٹیٹ منٹ کے ذریعہ معلوم کیا جائے کہ آمدنی کا کتنا حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہے، پھر اس کو بلا نیتِ ثواب صدقہ کر دے۔
لہذا مذکورہ بالا تمام شرائط کی مکمل پابندی کے ساتھ شیئرز کا کاروبار کیا جائے ،تو اس سے حاصل نفع بھی حلال ہوگا۔