 
                    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! حضرت ہمارا سوال یہ ہے کہ شئیر مارکیٹ میں انویسٹ کرنا کیسا ہے ؟ صورتِ حال یہ ہے کہ بڑی بڑی کمپنیاں اپنا شئیرز بیچتی ہیں ، تو اس کے شئیرز کو خریدتے ہیں ، یعنی وہ ہمارا حصہ ہوجاتا ہے ، پھر جو منافع اس کمپنی کو ہوگا ، تو اس میں ہمارا بھی حصہ ہوگا ، تو یہ پیسہ جائز ہے ؟
          کسی شخص کا شئیرز خریدنے سے مقصود اس کمپنی کا حصہ دار بننا اور گھر بیٹھ کر سالانہ نفع حاصل کرنا ہو ، تو ایسی صورت میں درج ذیل شرائط کے ساتھ کمپنی کے شئیرز خریدنے کی اجازت ہوگی :
1 ۔ جس کمپنی کے شئیرز خریدنا مقصود ہو ، اس کا اصل کاروبار حلال ہو ، ناجائز اور حرام اشیاء،  جیسے شراب بنانے کی فیکٹری نہ ہو ، اور اس کمپنی کا تمام تر کاروبار سود پر مبنی نہ ہو ۔
2 ۔ اس کمپنی کے منجمد اثاثہ وجود میں آچکے ہو ، رقم صرف نقد کے شکل میں نہ ہو ۔
3 ۔ اگر کمپنی جزوی طور پر سود کا لین دین کرتی ہو ، تو اس کی سالانہ میٹنگ میں سود کے خلاف آواز اٹھائی جائے ۔
4 ۔ جب منافع تقسیم ہو ، اس وقت جتنا نفع کا حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہے اس کو بلا نیتِ ثواب صدقہ کردے ۔