(+92) 0317 1118263

شیئرز کا کاروبار

کمپنیوں کے شیئرز اور مالِ حرام کا حکم

فتوی نمبر :
64337
| تاریخ :
2023-05-05
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

کمپنیوں کے شیئرز اور مالِ حرام کا حکم

شر عی حصص سے ملنے والے منا فع اور بونس کی تطہیر کیسے کریں ؟ پلیز تفصیل اور مثال کے ساتھ سمجھا دیں۔
نوٹ : سائل سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ شرعی حصص سے مراد شیئرز ہیں،اور کمپنی صارفین کو بغیر کسی تخصیص اور شرائط کے کچھ عرصہ بعد منافع اور بونس کے نام سے مزید شیئرز فراہم کرتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسئولہ صورت میں کمپنی کا اصل کاروبار اگر حلال ہو ،اور اس میں حرام کی آمیزش ٪50 (فیصد) سے کم ہو ، تو ایسی صورت میں مذکور کمپنی کے شیئرز کی صورت میں ملنے والے منافع بھی شرعاً حلال ہونگے ،البتہ سائل کے ذمے سودی آمیزش کے بقدر رقم صدقہ کرنا شرعاً ضروری ہوگا ،اور یہ حکم بونس شیئرز کا بھی ہے ، تاہم اگر سوال کی نوعیت کچھ اور ہو تو اس کی مکمل تفصیل اور شیئرز کی خرید و فروخت کا طریقہ کار مکمل وضاحت کے ساتھ لکھ کر دوبارہ ارسال کردیں ،اس پر غور کرنے کے بعد حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جاسکتاہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالٰی : احل اللہ البیع و حرم الربوا(البقرۃ:275)-
و فی مرقاۃ المفاتیح : عن جابر رضی اللہ عنہ قال : لعن رسول اللہ ﷺ آکل الربوا و موکلہ و کاتبہ و شاھدیہ ، و قال : ھم سواء (6/51)-
و فی الشامیۃ : و الحاصل انہ ان علم ارباب الاموال وجب ردہ علیھم ، و الا فان علم عین الحرام لایحل لہ و یتصدق بہ بنیۃ صاحبہ و ان کان مالا مختلطا مجتمعا من الحرام و لایعلم اربابہ و لا شیئامنہ بعینہ حل لہ حکما و الاحسن دیانۃ التنزہ عنہ (5/99)-
و فی الدر المختار : کتاب الھبۃ : ھی تملیک العین مجانا ای بلاعوض ، و رکنہا ھو الایجاب و القبول ،الخ
و فی الشامیۃ : افاد ان التلفظ بالایجاب و القبول لایشترط ، بل تکفی القرائن الدالۃ علی التملیک۔(5/687)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64337کی تصدیق کریں
0     721
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • کمپنیوں کے شیئرز اور مالِ حرام کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 2
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • حلال مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں ’’مری بریوزی‘‘ کے شیئرز کا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کے متعلق تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کمپنی کے شیئرز خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات