طلاق معلقہ

شوہر بیوی سے ہم بستری پر طلاق معلق کر نے کے بعد بیوی سے پیچھے کے راستے سے جماع کرے ، تو کیا طلاق واقع ہوجائے گی؟

فتوی نمبر :
78717
| تاریخ :
2024-10-16
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

شوہر بیوی سے ہم بستری پر طلاق معلق کر نے کے بعد بیوی سے پیچھے کے راستے سے جماع کرے ، تو کیا طلاق واقع ہوجائے گی؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: ایک شخص نے اپنی بیوی کو کہا کہ تم ایک ماہ تک میرے پاس مت آنا،اگر میں ایک ماہ تک تیرے ساتھ ہمبستری کروں تو تجھے ایک طلاق ہے،پھر ایک ماہ تک فرج سے دخول نہیں کیا، لیکن ایک ماہ کے اندر پندرہ بیس دن کے بعد پچھلے راستے سے جماع کیا تھا،کیا ایسے کرنے سے اس پر طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟ براہ مہربانی دلیل کے ساتھ اس کا حل فراہم کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صور ت مسئولہ میں مذکور جملہ ”اگر میں ایک ماہ تک تیرے ساتھ ہمبستری کروں تو تجھے ایک طلاق ہے“کہنے سے اس شخص کی بیوی پر ایک طلاق رجعی معلق ہوگئی تھی،لہذااس دوران قائل یعنی مذکور جملہ کہنے والا اگر بیوی کے ساتھ فطری راستے سےہمبستری کرے گا تو اس سے بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی ،اس مدت کے دوران غیر فطری راستے میں دخول کرنےسے اگرچہ طلاق وا قع نہ ہوگی،تاہم بیوی کے ساتھ جماع کےلئے غیر فطری راستہ اختیار کرنا شرعا ناجائز وحرام ہے ،لہذا اس عمل کی وجہ سے مذکور شخص سخت گناہ گار ہواہے، اس پر لازم ہےکہ وہ اپنے عمل پر بصدق دل توبہ واستغفار کرے اور آئندہ کےلئے اس قبیح فعل سے اجتناب بھی کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الترمذی:عن ابن عباس، قال: جاء عمر إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله هلكت قال: وما أهلكك؟ قال: حولت رحلي الليلة، قال: فلم يرد عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم شيئا، قال: فأوحي إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم هذه الآية: {نساؤكم حرث لكم فأتوا حرثكم أنى شئتم} [البقرة: 223] ‌أقبل ‌وأدبر، ‌واتق ‌الدبر ‌والحيضة: " هذا حديث حسن غريب الخ(ابواب تفسیر القرآن، باب: ومن سورة البقرة،ح2980،ج5،ص216،ط:مصطفی البابی الحلبی)۔
وفی سنن ابی داؤد: عن أبي هريرة، قال: قال رسولُ الله صلى الله عليه وسلم: "‌مَلْعُون ‌مَنْ ‌أتَى امرأتَه في دُبُرِها الخ(کتاب النکاح،باب فی جامع النکاح،ح 2162، ج3، ص490،ط:دار الرسالۃ العالمیۃ)۔
وفی التاتارخانیۃ: واذا قال لأمرأتہ ''ان جامعتک فکذا"فیمینہ علی الجماع فی الفرج،حتی لوجامعھا فیما دون الفرج لایحنث فی یمینہ الخ(کتاب الایمان، الفصل الحادی عشرفی العقود،نوع آخر فی الجماع،ج6،ص152،ط:مکتبۃ زکریا)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78717کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات