طلاق معلقہ

کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
77332
| تاریخ :
2024-08-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بلانے اور ڈرانے کے لئے موبائل فون سے کال کر کے بولے کہ "کل ظہر کے بعد عصر کی اذان سے پہلے گھر آجاؤ ،ورنہ طلاق "اور لفظ ادا کرتے ہو رک کر کال کاٹ دیتا ہے ،کچھ ٹائم بعد وہ اسے اس ایک دی گئی طلاق سے بچانے کے لیے موبائل پر میسجز کرتا ہے کہ کل ظہر سے عصر کی اذان کا ٹائم ہے، ورنہ وہی رک کر عدت کرنا اور پھر کہا کل ظہر سے عصر تک کا وقت ہے ،نہیں آئی تو طلاق ہو جائے گی،اور پھر کہ جو وقت مقرر کیا تھا ،اس سے پہلے پہلے پھر کہا کہ ابھی بھی وقت ہے، ظہر سے عصر کی اذان تک کا، آجاؤ ، طلاق سے بچ جاؤ گی ،ورنہ شریعت کے مطابق طلاق یافتہ کہلاؤ گی ، خلاصہ یہ ہے کہ موبائل پر جو میسج کیے تھے جس میں طلاق اور عدت کے الفاظ بولے تھے ،وہ تمام ایک طلاق سے بچانے اور تاکید کرنے کے لیے بولے تھے ،مفتی صاحب !کیا ان الفاظ سے طلاق واقع ہو جاتی ہےاور نکاح ٹوٹ جاتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں مذکور شخص نے جب یہ الفاظ"کل ظہر کے بعد عصر کی اذان سے پہلے گھر آجاؤ ،ورنہ طلاق "فقط ایک دفعہ کہے تو اس سے اس کی بیوی پرایک طلاق رجعی معلق ہوچکی تھی،چنانچہ بیوی کو معلق طلاق سے بچانے کے لیے بقیہ جو الفاظ کہے گئے ہیں تو اس سے مزید کوئی طلاق معلق نہیں ہوئی، لہذا بیوی اگلے دن ظہر کے بعد سے عصر کی اذان تک اگر واپس گھر نہیں آئی تو اس پر معلق ایک طلاق رجعی واقع ہوچکی ہے،چنانچہ اگر شخص مذکور عدت کے اندر زبانی طورپر رجوع کرلے (مثلاً میں رجوع کرتا ہوں وغیرہ الفاظ کہہ دے ) یا عملاً میاں بیوی والے تعلقات قائم کر لے یابیوی کو شہوت کے ساتھ چھولے تو اس سے رجوع ہو جائیگا اور دونوں کا نکاح بدستور بر قرار رہے گا،ورنہ دوران عدت رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدت گزرنے پر دونوں کا نکاح بالکلیہ ختم ہوجائے گا، اور عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ : و اذا اضافہ الی الشرط وقع عقیب الشرط اتفاقاً مثل ان یقول لأمرأتہ ان دخلت الدار فأنت طالق الخ ( فصل فی تعلیق الطلاق الخ ، ج 1 ، ص 420 ، ط : ماجدیہ ) ۔
وفی الهدايۃ :وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض اھ (2/254)
وفیہ ایضاً :والرجعة أن يقول راجعتك أو راجعت امرأتي " وهذا صريح في الرجعة (الی قولہ )قال: " أو يطأها أو يقبلها أو يلمسها بشهوة أو بنظر إلى فرجها بشهوة اھ (2/254)۔
و فی الہندیۃ : و لو قال عنيت بالثاني الإخبار عن الأول لم يصدق في القضاء و يصدق فيما بينه و بين الله تعالى و لو قال لامرأته أنت طالق فقال له رجل ما قلت فقال طلقتها أو قال قلت هي طالق فهي واحدة في القضاء كذا في البدائع اھ(1/355)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77332کی تصدیق کریں
0     609
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات