طلاق معلقہ

کیا عورت اپنے اوپر طلاق معلق کرسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
77066
| تاریخ :
2024-08-02
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

کیا عورت اپنے اوپر طلاق معلق کرسکتی ہے؟

السلام علیکم!1۔ اگر کوئی عورت شادی سے پہلے کہے کہ "ہر مرد میرے لیے حرام ہے" یا "میں ہر مرد کے لیے حرام ہوں" تو کیا شادی کے بعد جب اس کا شوہر اسے حق دے گا تو اسے طلاق ہوجائے گی؟کیا کیا جائے تاکہ شادی کے وقت طلاق نہ ہو؟ 2. اگر عقد نکاح کے وقت طلاق کا عقد ہو اور عورت یہ کہے کہ "میں تم سے اس شرط پر نکاح کرتی ہوں کہ میں جب چاہوں اپنے آپ کو طلاق دے سکوں " اور شوہر جواب میں کہے "میں یہ قبول کرتا ہوں"کیا عورت کا یہ حق(طلاق) لینا درست ہے؟ کیا عورتوں کو ایجاب کے دوران یہ کہنا ضروری نہیں ہے؟ کیا ہوگا اگر وہ اپنی شادی سے بہت پہلے خود سے اس طرح کہے جبکہ اس کو اپنے شوہر کا بھی پتا نہیں ہے؟ کیا طلاق واقع ہو جائے گی اگر وہ اپنے ایجاب کے دوران ایسا کچھ نہ کہے؟ اگر اس طرح طلاق واقع ہو جائے تو کیا کیا جائے تاکہ شادی کے وقت طلاق نہ ہو؟ 3. اگر عورت اپنی شادی سے بہت پہلے کہے کہ "اگر میں شادی کروں گی تو مجھے طلاق ہے" کیا اسے اس کے شوہر کی طرف سے طلاق کا حق دینے کے فوراً بعد اس پرطلاق ہو جائے گی، حالانکہ وہ اس کا تلفظ نہیں کرتی؟ کیا پچھلے بیان کی وجہ سے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟ کیا ہوگا اگر اس نے اپنی شادی سے بہت پہلے غلطی سے کہا کہ "میں طلاق لوں گی اگر میں شادی کروں گی" لیکن اس کے نکاح کے دوران ان الفاظ کا تلفظ نہ کریں، کیا طلاق واقع ہو جائے گی؟ فقہ حنفی کے مطابق وضاحت فرمائیں، کیا کیا جائے تاکہ شادی کے وقت طلاق نہ ہو؟ وہ کیا احتیاطی تدابیر اختیار کر سکتی ہے؟ 4. کیا ایسی عورتوں کے لیے کوئی طلاق ہے جہاں اس کا شوہر اسے حق نہ دیتا ہو لیکن اس کے کچھ کہنے کی وجہ سے وہ طلاق یافتہ ہو جاتی ہے، حالانکہ اس کا شوہر اسے حق نہیں دیتا؟ 5. جب عورت کو او سی ڈی یا وسوسہ ہو تو طلاق سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ اگر اس کا شوہر اسے نکاح سے پہلے، نکاح کے دوران یا شادی کے بعد حق نہ دے تو کیا عورت کے کہنے سے طلاق واقع ہو جائے گی؟ 6. جب وہ شادی سے پہلے طلاق کے بارے میں وسوسہ اور خیالات رکھتی ہو تو وہ خود کو کیسے تسلی دے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا سوال پوری طرح واضح نہیں ، تاہم اصولی طور پر یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیئے کہ شریعت میں طلاق دینے کا حق مرد کو حاصل ہے نہ کہ عورت کو، لہذا کسی عورت کا یہ کہنا "ہر مرد میرے لیے حرام ہے" یا "میں ہر مرد کے لیے حرام ہوں" یا میں جس مرد سے نکاح کروں وہ میرے لئے حرام ہے" اور اس جملہ کے بعد وہ کسی مرد سے شادی کرلے تو اس پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی،البتہ اگر کوئی عورت نکاح کے وقت مرد سے یہ کہے کہ "میں تم سے اس شرط پر نکاح کرتی ہوں کہ میں جب چاہوں اپنے آپ کو طلاق دے سکوں " اور شوہر جواب میں کہے "میں یہ قبول کرتا ہوں"تو اس صورت میں اگرچہ شرعاً عورت کو طلاق دینے کا اختیار حاصل ہوجاتا ہے،لیکن اس کے باوجود بھی فقط نکاح کرنے سے خودبخود اس پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی، البتہ وہ جب چاہے اپنے اوپر ایک طلاق واقع کرسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار:(ويقع طلاق كل زوج عاقل بالغ) لصدوره من أهله في محله وهو بيان للمحل الخ(کتاب الطلاق،ج3،ص263،ط:سعید)۔
وفیہ ایضاً: قال زوجني ابنتك على أن أمرها بيدك لم يكن له الأمر لأنه تفويض قبل النكاح.
وفی ردالمحتار تحت: (قوله: لم يكن له الأمر إلخ) ذكر الشارح في آخر باب الأمر باليد نكحها على أن أمرها بيدها صح. اهـ. لكن ذكر في البحر هناك أن هذا لو ابتدأت المرأة فقالت زوجت نفسي على أن أمري بيدي أطلق نفسي كلما أريد أو على أني طالق فقال: قبلت وقع الطلاق وصار الأمر بيدها، أما لو بدأ هو لا تطلق ولا يصير الأمر بيدها. اهـ.(ج3،ص27،ط:سعید)۔
وفی ردالمحتار: وقال أبو الليث: هذا إذا بدأ الزوج وقال: تزوجتك على أنك طالق، وإن ابتدأت المرأة فقالت: زوجت نفسي منك على أني طالق أو على أن يكون الأمر بيدي أطلق نفسي كلما شئت فقال الزوج: قبلت جاز النكاح ويقع الطلاق ويكون الأمر بيدها لأن البداءة إذا كانت من الزوج كان الطلاق والتفويض قبل النكاح فلا يصح.أما إذا كانت من المرأة يصير التفويض بعد النكاح لأن الزوج لما قال بعد كلام المرأة قبلت، والجواب يتضمن إعادة ما في السؤال صار كأنه قال: قبلت على أنك طالق أو على أن يكون الأمر بيدك فيصير مفوضا بعد النكاح.(ج3،ص242،ط:سعید)۔
وفی الدرالمختار: (قال لها أنت طالق متى شئت أو متى ما شئت أو إذا شئت أو إذا ما شئت فردت الأمر لا يرتد ولا يتقيد بالمجلس ولا تطلق) نفسها (إلا واحدة) لأنها تعم الأزمان لا الأفعال فتملك التطليق في كل زمان لا تطليق بعد تطليق (ولها تفريق الثلاث في كلما شئت ولا تجمع) ولا تثني لأنها لعموم الإفراد.(ج3،ص337،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77066کی تصدیق کریں
0     1128
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات