کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کچھ عرصے پہلے کی بات ہے میرے لڑکے نے اپنی مرضی سے شادی کرلی تھی تو اس وقت میں نے غصہ میں قسم اٹھائی اور کہا "اگر میں نے اپنے اس بیٹے کو اپنے گھر میں اپنے ساتھ رکھا تو میری بیوی کو طلاق ہے"یہ جملہ میں نے صرف ایک مرتبہ کہا تھا قرآن و حدیث کی روشنی میں مسئلے کا کافی و شافی حل بتا دیجئے۔
واضح ہوکہ طلاق کو کسی شرط کےساتھ معلق کرنے کی صورت میں اس شرط کے پائے جانے کے ساتھ طلاق واقع ہوجاتی ہے،لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل نے مذکور الفاظ"اگر میں نے اپنے اس بیٹے کو اپنے گھر میں اپنے ساتھ رکھا تو میری بیوی کو طلاق ہے"اگر فقط ایک دفعہ کہے ہوں تو اس سے ایک طلاق رجعی معلق ہوچکی ہے لہذا اب جب بھی سائل مذکور بیٹے کو اپنے ساتھ گھر میں رکھے گا تو اس کی بیوی پر معلق ایک طلاقِ رجعی واقع ہوجائے گی،جس کا حکم یہ ہے کہ سائل کو عدت کے اندر رجوع کرنے کا اختیار ہوگا ،چنانچہ اگر سائل عدت کے اندر زبانی طورپر رجوع کرلے (مثلاً میں رجوع کرتا ہوں وغیرہ الفاظ کہہ دے ) یا عملاً میاں بیوی والے تعلقات قائم کر لے یابیوی کو شہوت کے ساتھ چُھولے تو اس سے رجوع ہو جائیگا اور دونوں کا نکاح بدستور بر قرار رہے گا،تاہم آئندہ کیلئے شوہر کو فقط دو طلاقوں کا اختیار ہو گا ، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے ۔
کما فی الھندیۃ : و اذا اضافہ الی الشرط وقع عقیب الشرط اتفاقاً مثل ان یقول لأمرأتہ ان دخلت الدار فأنت طالق الخ ( فصل فی تعلیق الطلاق الخ ، ج 1 ، ص 420 ، ط : ماجدیہ ) ۔
وفی الهدايۃ :وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض اھ (2/254)
وفیہ ایضاً :والرجعة أن يقول راجعتك أو راجعت امرأتي " وهذا صريح في الرجعة (الی قولہ )قال: " أو يطأها أو يقبلها أو يلمسها بشهوة أو بنظر إلى فرجها بشهوة اھ (2/254)۔
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0