طلاق معلقہ

"اگر میرے پاس نہیں آئی تو طلاق "کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
71101
| تاریخ :
2024-02-21
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

"اگر میرے پاس نہیں آئی تو طلاق "کہنے کا حکم

ایک رات میرے خاوند کو میری طلب ہوئی انہوں نے مجھے اپنے قریب بلایا، ناراض ہونے کی وجہ سے میں نے انکار کردیا، اور انکے بار بار بلانے پر بھی میں نہ مانی، جس پر شدید غصے میں آکر ان کے منہ سے نکلا "اگر میرے پاس نہ آئی تو طلاق" ساتھ ہی خاموش ہو گئے، اور کمرے سے باہر نکل گئے، یہ سب بس زبان کی پھسلن تھی اور کچھ نہیں تھا، اب ہماری اس بارے میں رہنمائی فرمائیں، میں نے سنا ہے ایسی صورت میں طلاق واقع نہیں ہوتی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائلہ کے شوہر نے اسے اپنے قریب بلانے پر اس کے قریب نہ جانے کی وجہ سے غصہ میں آکر مذکور الفاظ "اگر میرے پاس نہ آئی تو طلاق" ایک بار کہے، تو اس سے سائلہ پر ایک طلاق معلق ہوچکی تھی، چنانچہ شوہر نے اگر اسی وقت فوری طور پر بیوی کے قریب نہ آنے پر طلاق معلق کی ہو، تو ایسی صورت میں چونکہ شوہر کے کمرے سے چلے جانے کی وجہ سےبیوی کا فوری طور پر شوہر کے قریب جانا نہیں پایا گیا اس لئے اس سے سائلہ پر ایک طلاق رجعی واقع ہوچکی ہے، جس کا حکم یہ ہے کہ دورانِ عدت سائلہ کے شوہر کو رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہے، چنانچہ اگر سائلہ کے شوہر دورانِ عدت سائلہ سے"میں تم سے رجوع کرتاہوں" جیسے الفاظ زبانی طور پر کہہ دے یا میاں بیوی والا تعلق قائم کرلے، تو یہ رجوع درست ہوکر میاں بیوی کا نکاح حسبِ سابق برقرار رہے گا، بصورتِ دیگر شوہر کا رجوع نہ کرنے کی صورت میں ایامِ عدت گزر جانے کے بعد یہ طلاق، طلاق بائن ہوکر میاں بیوی کا نکاح ختم ہوجائے گا،جس کے بعد میاں بیوی کا باہمی رضامندی سے ساتھ رہنے کے لئے، باضابطہ گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ ایجاب وقبول کرتے ہوئےنکاح کرنا لازم ہوگا، بہر دو صورت آئندہ کے لئے شوہر کو فقط دو(2)طلاقوں کا اختیار حاصل ہوگا، اس لئے طلاق کے معاملے میں خوب احتیاط چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: الحاصل انہ اذا کان شرط الحنث عدمیا فان عجز عن شرط البر بفوات محلہ لایحنث و مع بقاء المحل حنث سواء کان المانع حسیا او لا کذا لو کان المانع مستحیلا عادۃ کمس السماء وان کان الشرط وجودیا لایحنث مطلقا ولو کان المانع غیر حسی فی المختار الخ (ج3 صـ383 کتاب الطلاق ط: سعید)۔
وفیہ ایضاً: وکذا لایرد مافی الخانیۃ ان لم آکل ھذا الرغیف الیوم فاکلہ غیرہ قبل الغروب لایحنث لانہ من فروع مسالۃ الکوز کما صرحوابہ لفوات المحل وھو الرغیف الخ (ج3 صـ383 کتاب الطلاق ط: سعید)۔
وفی الدرالمختار: ومفادہ الحنث فیمن حلف لیؤدین الیوم دینہ فعجز لفقرہ وفقد من یقرضہ خلافا لما بحثہ فی البحر فتدبر الخ (ج3 صـ383 کتاب الطلاق ط: سعید)۔
وفی الرد: تحت (قولہ: ونوی احدھما)(الی قولہ) ان لم تحضری فراشی ولم تراعینی فانت طالق فلم تحضر فراشہ ولکن راعتہ فانہ یحنث (الی قولہ) ان لم تحضری فراشی ولم تراعینی یتحقق شرط الحنث بنفی کل واحد بانفرادہ لانہ یصیر کانہ حلف علی کل واحد بعینہ الخ (ج3 صـ 732 کتاب الطلاق ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71101کی تصدیق کریں
1     1311
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات