میں نے اپنی بیگم سے بہنوئی کے بارے میں کہا اگر کسی کی میت بھی پڑی ہو جہاں وہ بندہ ہو وہاں نہیں جانااگر وہاں گئی تو پھر ”گئی “دوسری دفعہ وہ گئی میرے ذہن میں چھوڑنے کا خیال آیا، اس کا جواب دیدیں، دوسرا یہ کہ بلڈنگ کاگیٹ ہے اور فلور الگ الگ ،اگر وہ مین گیٹ کے سامنے آجائے اس کا کیا حکم ہے؟ اگر جہاں وہ بندہ ہو بیگم وہاں چلی جائے پوچھ کے نہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ تیسرا یہ کہ اگر راستے میں سامنے آجائے اس کا کیا حکم ہے؟ اگر کسی جگہ شادی ہال وغیرہ یا شاپنگ مال میں وہ موجود ہو ہمیں بعد میں پتہ چلے کہ وہ یہاں پر تھا اس کا کیا حکم ہے؟
واضح ہو کہ طلاق کے واقع ہونے کے لیےتحریری یا زبانی طور پر شوہر کا ایسے الفاظ کا استعمال کرنا ضروری ہے، جو صراحۃً یا دلالۃً طلاق وجدائی کے معنی کو شامل ہوں،(جیسے طلاق ہے، حرام ہے، فارغ ہے،آزاد ہے وغیرہ )جبکہ لفظِ ”گئی“ ایسا کوئی لفظ نہیں، لہذا اس لفظ کو بولنے کے بعد اگرچہ سائل کے ذہن میں چھوڑنے کا تصور آگیا تھا، تب بھی اس سے کوئی تعلیق معلق نہیں ہوئی، اس لیے سائل کی بیوی کا اس کےبہنوئی کی موجودگی میں کسی جگہ جانے یا اس کا آمنا سامنا کرنے سے شرعاً کوئی طلاق واقع نہ ہوگی، تاہم اگر سائل کا بہنوئی اگر اس کی بیوی کا محارم میں سے نہ ہوتو سائل کی بیوی پر لازم ہے کہ وہ اس سے مکمل پردہ اختیار کرے، اور بلا وجہ اس کے سامنے نہ آئے۔
کما فی بدائع الصنائع: وأما بیان رکن الطلاق فرکن الطلاق ھو اللفظ الذی جعل دلالۃ علی معنی الطلاق الخ ( کتاب الطلاق، ج2، ص98،ط:سعید)۔
وفی الدر المختار: (رفع قید النکاح فی الحال) بالبائن (أو المآل) بالرجعی (بلفظ مخصوص) ھو ما اشتمل علی الطلاق الخ ( کتاب الطلاق، ج3، ص226،ط: سعید)۔
وفی الھندیۃ: أما تفسیرہ فھو رفع قید النکاح حالاً أو مآلاً بلفظ مخصوص کذا فی البحر الرائق، أما رکنہ فقولہ أنت طالق ونحوہ کذا فی الکافی الخ ( کتاب الطلاق، ج1، ص348، ط؛ ماجدیۃ)
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0