میرے شوہر نے غصے میں مجھ سے میرا موبائل فون ہاتھ میں لیا اور ہاتھ میں لے کر کہا کہ تم نے اگر اس موبائل فون سے کسی غیر محرم سے بات کی یا ہیلو ہائےکیا تو تین طلاق ہوجائےگی، اس موبائل فون سے میرے موبائل فون کی طرف اشارہ کر کے کہا, تو کیا میں آن لائن لیپ ٹاپ سے کلاس لے لوں ؟آن لائن یا کسی PTCL فون سے میں نے کسی غیر محرم سے بات کی تو کیا طلاق ہوجائےگی یا نہیں؟
سائلہ کا بیان اگر درست اور مبنی بر حقیقت ہو تو سائلہ کے شوہر نے جو الفاظ کہے " تم نے اگر اس موبائل سے کسی غیر محرم سے بات کی یا ہیلو ہائے کیا تو تین طلاق ہوجائے گی " تو اس سے تعلیقِ طلاق منعقد ہوچکی ہے، چنانچہ اگر سائلہ مذکور موبائل سے کسی غیر محرم سے بات چیت اور" ہیلو ہائے " کرے گی تو اس سے اس پر معلق تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوجائے گی، البتہ اگر سائلہ اس ( متعین ) موبائل کے علاوہ لیپ ٹاپ یا کسی PTCL وغیرہ کے ذریعہ کسی غیر محرم سے بات چیت کرے گی تو اس سے سائلہ پرکوئی طلاق واقع نہ ہوگی، تاہم سائلہ کیلئے عام حالات میں بھی غیر محارم سے موبائل فون وغیرہ کے ذریعے غیر ضروری بات چیت کرنا شرعاً جائز نہیں، جس سے اجتناب لازم ہے۔
کما فی الھدایۃ: إجتمعت الإشارۃ و التسمیۃ فتعتبر الإشارۃ الخ (باب المھر، ج 3 ص 354 ط: رحمانیۃ)۔
و فی الھندیۃ: وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق الخ ( فصل فی تعلیق الطلاق ج 1 ص420 ط: ماجدیۃ)۔
و فیھا ایضاً: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها الخ ( فصل ج 1 ص 473 ط: ماجدیۃ)۔
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0