طلاق معلقہ

"اگر میں اس گھر میں اپنی بیوی کو واپس لاؤں تو طلاق" کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
70319
| تاریخ :
2024-01-14
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

"اگر میں اس گھر میں اپنی بیوی کو واپس لاؤں تو طلاق" کہنے کا حکم

السلام علیکم حضرت !
میری زوجہ کے بھائی نے گھر میں معمولی مالی تکرار پر دو بہنوں اور والدہ کی موجودگی میں یہ الفاظ کہہ ڈالے “اگر میں اس گھر میں اپنی بیوی کو واپس لاؤں تو وہ میرے اوپر طلاق ہے” جبکہ اس واقعہ کے دوران اور ابھی بھی انکی بیوی اپنے والدین کی طرف ہیں ، مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے بردار نسبتی نے اگر مذکور الفاظ "اگر میں اس گھر میں اپنی بیوی کو واپس لاؤں تو وہ میرے اوپر طلاق ہے" ایک بار کہے ہوں ، تو ان الفاظ سے شرعاً اس کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی معلق ہو چکی ہے ، جب کبھی وہ اپنی بیوی کو واپس اپنے گھر لے کر آئےگا تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہو جائے گی ، جس کا حکم یہ ہے کہ شوہر کو دورانِ عدت رجوع کا حق حاصل ہوگا ، چنانچہ شوہر اگر دورانِ عدت قولاً یا عملاً رجوع کرلیتا ہے تو یہ رجوع درست ہو کر میاں بیوی کا نکاح حسبِ سابق بر قرار رہے گا ،ورنہ عدت کے دوران رجوع نہ کرنے کی وجہ سے یہ طلاق ، طلاقِ بائن بن کر دونوں کا نکاح ختم ہو جائے گا ، اور دوبارہ میاں و بیوی کی طرح ساتھ رہنے کے لئے باقاعدہ گواہان کی موجود گی میں باہمی رضامندی سے نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باضابطہ ایجاب و قبول کرتے ہوئے تجدیدِ نکاح کرنا لازم ہوگا ، تاہم اگر سائل کا سالہ یہ چاہتاہو کہ اس کی بیوی دوبارہ گھر آجائے ، اور کوئی طلاق بھی واقع نہ ہو ، تو ایسی صورت میں چاہیئے کہ گھر کا کوئی دوسرا فرد از خود جاکر سالے کی بیوی کو گھر لے کر آجائے ، نیز اس تمام صورتِ حال سے سائل کا سالہ خاموش اور لا تعلق رہے ، تو ایسا کرنے سے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق الخ(کتاب الطلاق ،ج 1،ص 420 ،ط:ماجدیہ)۔
وفیھا ایضا: (وأما حكمه) فوقوع الفرقة بانقضاء العدة في الرجعي وبدونه في البائن الخ(ج 1،ص 348)
وفی الھدایۃ: الطلاق على ضربين صريح وكناية فالصريح قوله أنت طالق ومطلقة وطلقتك فهذا يقع به الطلاق الرجعي الخ(باب ایقاع الطلاق،ج 2،ص 61،ط: انعامیہ)۔
وفی التاتارخانیۃ : وفی واقعات الناطفی: رجل قال لامراتہ ان ادخلت فلانا بیتی او قال ان دخل فلان بیتی (الی قولہ) فانت طالق فالیمین فی الوجہ الاول علی ان یدخل بامرہ الخ(ج 5، ص 64،ط: رشیدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70319کی تصدیق کریں
0     905
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات