خرید و فروخت

موبائل ،ٹی وی اسکرین کی خریدوفروخت کا حکم

فتوی نمبر :
70016
| تاریخ :
2023-12-29
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

موبائل ،ٹی وی اسکرین کی خریدوفروخت کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء اکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: ایسی چیزوں کی تجارت کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ جس کا فروخت کردہ سامان عام طور سے معاصی میں استعمال ہوتا ہو ( جیسے : موبائل ، اسکرین ، وغیرہ ) آیا مکروہ ہے یا نہیں ؟ اگر مکروہ ہے تو تحریمی ہے یا تنزیہی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ موبائل سمیت وہ تمام اشیاء جن کا جائز اور ناجائز دونوں طرح کا استعمال ممکن ہو،تو اس کی خرید و فروخت شرعاً جائز اور اس کی آمدن حلال ہوگی،البتہ اس کے غیر شرعی امور میں استعمال کرنے کا گناہ خود استعمال کرنے والوں کے ذمہ عائد ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار تحت ( قولہ : لاتقوم بعینہ الخ ) یوخذ منہ ان المراد بما لاتقوم المعصیۃ بعینہ ما یحدث لہ بعد البیع وصف آخر یکون فیہ قیام المعصیۃ و ان ما تقوم بعینہ ما توجد فیہ علی وصفہ الموجود حالۃ البیع کالامرد و السلاح الخ ( ج 6 صـ 391 کتاب الحظر و الاباحۃ فصل فی البیع ط : ایچ ایم سعید ) ۔
و فی البحر الرائق : ( و جاز بیع العصیر من خمار ) لان المعصیۃ لاتقوم بعینہ بل بعد تغیرہ ( الی قولہ ) و لان العصیر یصلح لاشیاء کلھا جائزۃ شرعاً فیکون الفساد الی اختیارہ الخ ( ج 8 صـ 202 کتاب الکراھیۃ فصل فی البیع ط: ماجدیۃ ) ۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70016کی تصدیق کریں
0     814
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات