کیا حدیث میں ایسا ذکر ہے کہ پیغمبر قبرستان گئے اور قبر پر لگے ہوئے اونچے پتھر کو توڑ ڈالا اور فرمایا کہ’’ قبر پر سیری کی طرف چھوٹے پتھر لگایا کرو‘‘۔ حوالہ کیا ہے؟
مذکور الفاظ میں کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گزری ، البتہ وہ حدیثِ مبارک ، کہ جس میں اس بات کا حکم ہے کہ اگر کسی قبر پر کوئی تعمیر بنی تو اسے عام قبروں کے برابر کر دیا جائے مع ترجمہ درج ذیل ہے:
ففی صحیح مسلم: عن أبی الہیاج الأسدی، قال: قال لی علی بن أبی طالب: ألا أبعثک علی ما بعثنی علیہ رسول اللہ- صلی اللہ علیہ وسلم - ؟ ’’أن لا تدع تمثالا إلا طمستہ ولا قبرا مشرفا إلا سویتہ‘‘ اھ(2/ 666)۔
حدیث کے الفاظ اس طرح ہیں کہ حضورﷺ نے حضرت علیؓ کو بھیجا کہ تصویروں کو مٹاؤ ، اور اونچی قبروں کو زمین کے برابر کرو اور سوال میں مذکور الفاظ کا حدیث میں ذکر نہیں ہے۔
وفی مرقاة المفاتيح: وعن أبي الهياج الأسدي قال: ’’قال لي علي ألا أبعثك على ما بعثني عليه رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: أن لا تدع تمثالا إلا طمسته، ولا قبرا مشرفا إلا سويته‘‘ ، رواه مسلم اه(3/ 1216)
وفی مرقاة المفاتيح: تحت قوله(ولا قبرا مشرفا) هو الذي بني عليه حتى ارتفع دون الذي أعلم عليه بالرمل والحصباء، أو محسومة بالحجارة ليعرف ولا يوطأ. (إلا سويته) في الأزهار قال العلماء: يستحب أن يرفع القبر قدر شبر، ويكره فوق ذلك، ويستحب الهدم، ففي قدره خلاف، قيل إلى الأرض تغليظا، وهذا أقرب إلى اللفظ، أي: لفظ الحديث من التسوية، وقال ابن الهمام: هذا الحديث محمول على ما كانوا يفعلونه من تعلية القبور بالبناء العالي، وليس مرادنا ذلك بتسنيم القبر بل بقدر ما يبدو من الأرض، ويتميز عنها اه (3/ 1216) واللہ أعلم بالصواب!
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0