کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیان ِعظام اس حدیث مبارکہ کے بارے میں :
(قولہ علیہ السلام و من تعلق تمیمۃ فقد اشرک)
اس حدیث کے راوی کا نام ، ترجمہ و تشریح ذکر فرما دیں ، نیز یہ حدیث کونسی کتاب میں مذکور ہے ؟
یہ حدیث حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مسند احمد (۵/ ۱۵۶) میں ان الفاظ سے مروی ہے :
عن عقبۃ بن عامر الجہنی أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أقبل الیہ رہط فبایع تسعۃ و أمسک عن واحد فقالوا یا رسول اللہ بایعت تسعۃ و ترکت ھذا قال ان علیہ تمیمۃ فأدخل یدہ فقطعہا فبایعہ و قال من علق تمیمۃ فقد أشرک اھ۔مسند أحمد بن حنبل اھ (رقم الحدیث ۱۶۹۶۹)۔
اس حدیث کا پسِ منظر یہ ہے کہ اہلِ جاہلیت تمیمہ (تعویذ وغیرہ) کو مؤثر باالذات سمجھ کر دفعِ مضرات و مصائب کے لیے گلے میں ڈالا کرتے تھے ، چنانچہ ایسا ہی ایک شخص جب آپ علیہ الصلاۃ و السلام سے بیعت کے لیے حاضر ہوا تو آپ نے اس کے اس باطل اور غلط نظریہ کی تردید کے طور پر مذکور الفاظ ارشاد فرمائے۔
و فی ترغیب و الترھیب : التیمية : یقال انھا خرزة کانوا یعلقونھا یرون انھا تدفع عنھم الاٰفات ، و اعتقاد ھذا الرأی جھل و ضلالة اذ لا مانع الا اللہ و لا دافع غیرہ ذکرہ الخطابی۔اھ(۴/۳۰۷)۔
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0