السلام علیکم! کیا فرماتے علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک ٹی وی شو میں ایک نوجوان (سنّی) مولوی صاحب نے حضرت عائشہؓ کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی کہ حضرت علیؓ کا چہرہ مبارک دیکھنا عبادت ہے ، شو میں بیٹھے ہوئے ایک اور مولانا نے اس کی تفصیل بتائی کہ ایک روز بی بی عائشہؓ صدیقہ نے اپنے والد حضرت ابوبکر صدیقؓ سے سوال کیا کہ آپ حضرت علیؓ کے چہرہ کو ہر وقت اتنے غور سے کیوں دیکھتے رہتے ہیں؟ آپ نے جواباً فرمایا : کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ ’’علیؓ کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے‘‘ شو میں تشریف فرما دیگر علماءِ کرام نے خاموشی اپنائے رکھی ، جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ سب بھی اس پر متفق تھے۔
از راہ نوازش مذکورہ بالا حدیث کی حقیقت سے مطّلع فرمائیں ، ہم نے علماءِ کرام سے ہمیشہ یہی سنا اور دینی کتابوں میں یہی پڑھا کہ ازروئے حدیث بیت اللہ اور اپنے والدین کے چہروں کو محبت سے دیکھنا عبادت ہے، اگر صحابہ کرام میں سے کسی کو یہ مرتبہ حاصل ہوتا تو حضرت ابوبکر اس کے سب سے زیادہ مستحق تھے، جنہیں’’افضل البشر بعد الانبیاء بالتحقیق‘‘ کا مقامِ عالی حاصل ہے، بہر حال اگر حضرت علیؓ کے تعلق سے حدیث مستند ہے تو اسے ماننا ہی ہوگا۔
سوال کا تعلق ایمان سے ہے نہ کہ مسلک سے، لہٰذا التماس ہے کہ جواب ضرور عنایت فرمائیں۔
حدیث کے نام سے یہ الفاظ اگر چہ بعض کتب میں ملتے ہیں ، مگر محققین ، علامہ سیوطی ، ملاقاری ، علامہ ابن الجوزی رحمہم اللہ نے اس کو من گھڑت قرار دیا ہے اور بخاری شریف کی شرح ’’عمدۃ القاری‘‘ میں علامہ عینی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ اس حدیث کا گھڑنے والا حسن بن علی بن زکریا العدوی الرازی ہے ، ٹی وی شو میں بعض نو آموز اہلِ علم کے اس قسم کی روایات ذکر کرنے اور دیگر کے اس پر سکوت سے اس کو مستند قرار نہیں دیا جاسکتا۔
فی "احادیث یحتج بھا الشیعة" : النظر الی وجه علی عبادة،، صححه الحاکم 3/ 140و141 من طریقین و تعقبه الذھبی بان کلا الروایتین موضوعة (مختصر استدراک الذھبی3/ 1505) و حکم علیه السیوطی و ملا علی قاری و ابن الجوزی بالوضع اھ (اللآلیء المصنوعة 1/ 314 الاسرار لمرفوعة 1/371 الموضوعات 1/ 268) (1/508)۔
و فی عمدة القاری : و قال ابن حبان و ضع الحسن بن علی بن زکریا العدوی الرازی حدیث النظر الی وجه علی عبادة اھ(3/370)۔
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0