۱۔ کیا بخاری و مسلم کی تمام احادیثِ نبوی صلی اللہ علیہ و سلم بالاتفاق و باجماعِ امت سنداً صحیح اور درست ہیں؟
۲۔ ہمیں کچھ لوگوں نے بتایا ہے کہ صحیح بخاری و مسلم کی احادیث پر یا ان کے راویوں پر بعض بڑے بزرگوں نے جرح وغیرہ کی ہے، آپ ہمیں بتائیں کہ اگر کسی نے صحیح بخاری یا مسلم کی احادیث کو ضعیف کہا ہو تو ان کا یہ قول شاذ ہوگا ؟ اس طرح اگر کسی نے راویوں پر جرح کی ہے تو ان کتابوں کے راویوں کی کہیں توثیق وغیرہ بھی ہوگی ، لہٰذا ان راویوں پر جرح معتبر نہ ہوگی۔
میرے ناقص علم کے مطابق صحیح بخاری و مسلم میں کوئی حدیث بھی سنداً ضعیف نہیں ہے اور تمام کی تمام احادیث تمام مسلمانوں کے نزدیک صحیح اور درست ہیں۔
۳۔ ایک صاحب نے ہمیں بتایا کہ مسلمانوں میں بشمول صحاحِ ستہ ۲۲ کتابیں مقبولیت کا درجہ رکھتی ہیں ، براہِ مہربانی ان مقبول احادیث کی کتابوں کے نام لکھ دیجیے جتنی بھی ہوں، جو کہ مسلمانوں کے نزدیک مستند و مقبول سمجھی جاتی ہوں ، نیز یہ بھی بتائیں کیا ان سب کے اردو ایڈیشن بھی بازار میں آچکے ہیں۔
۴۔ صحیح بخاری و مسلم کے اس اردو ایڈیشن کا نام بتائیں(بمعہ مصنف جنہوں نے اردو میں ترجمہ کیا ہو) جو کہ بالاتفاق مسلمانوں میں جہاں جہاں اردو بولی جاتی ہو ، مقبول ہو اور کوئی یہ نہ کہہ سکے یعنی مسلمان اردو بولنے والوں میں کوئی یہ نہ کہہ سکے، کہ یہ اردو زبان کا ایڈیشن بلحاظ ترجمہ معتبر نہیں ہے، یعنی کسی بھی طبقے کا بڑا عالم ایسی بات نہ کہہ سکے۔
(۲،۱) جمہور علماء و محدّثین کا اس پر اجماع ہے کہ قرآن کریم کے بعد کتاب کی صحت کے اعتبار سے بخاری و مسلم کا درجہ ہے اور ان دونوں کے تمام راوی ثقہ، عادل اور قابلِ اعتماد ہیں اور ان دونوں کی تمام کی تمام احادیث صحیح ہیں، لہٰذا ان کے بعض راویوں پر بعض علماء کی جرح خلافِ اجماع ہے، جس کا کوئی اعتبار نہیں۔
۳۔علمِ حدیث کی بہت ساری کتابیں معتبر اور مقبول ہیں، البتہ ان کتابوں کے درجات مختلف ہیں، ان میں سے بعض کتابیں تو صرف احادیثِ صحیحہ پر مشتمل ہیں، جیسے صحیح بخاری ، صحیح مسلم، صحیح ابنِ خزیمہ، صحیح ابنِ حبان، صحیح ابنِ عوانہ، مستدرک حاکم، وغیرہ ، جبکہ دسری بعض کتابیں ایسی ہیں، جس میں صحیح ، حسن اور بعض ضعیف احادیث بھی پائی جاتی ہیں، جیسے ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، دارمی اور سنن بیہقی وغیرہ۔
۴۔ صحیح بخاری کے بعض اردو تراجم اور شروحات علماءِ دیوبند کے ہاتھوں سے نکل کر شائع ہو چکی ہیں ،جبکہ صحیح مسلم کا ہمیں معلوم نہیں، اس سلسلہ میں آپ خود کتب خانوں سے معلوم کرلیں یا دیگر اہلِ علم کے طبقہ میں سے کسی سے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0