کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
نمازِ جنازہ میں جو درود پڑھا جاتا ہے، اس میں رحمت و ترحمت اور بچے، بچی کیلئے جو الفاظ منقول ہیں، آیا بعینہٖ یہ الفاظ احادیث سے ثابت ہیں یا نہیں؟ کیونکہ بعض حضرات اس پر نکیر کرتے ہیں کہ، یہ الفاظ حدیث سے ثابت نہیں، تم بدعت و گناہ میں مبتلا ہو ، اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتے ہو، لہٰذا مہربانی فرماکر ان ہی الفاظ کو احادیث کی جس کتاب میں موجود ہوں، حوالہ لکھ کر عنایت فرمائیں!
محترم باوجود کوشش و جستجو اور اپنے پاس موجود کتب احادیث میں تلاش کے کسی ایک جگہ پر ایسا درود شریف جس میں ’’کَمَا صَلَّیْتَ وَسَلَّمْتَ وَبَارَکْتَ وَتَرَحَّمْتَ الخ‘‘ جیسے کلمات طیبات ایک ہی جگہ منقول ہوں ،نظر سے نہیں گزرا، مگر یہ کلمات میت کے حق میں اچھے معنی کو متضمن ہونے کے ساتھ مختلف روایات میں بھی علیحدہ علیحدہ کلمات مذکور ہیں ،اور نمازِ جنازہ میں دوسری تکبیر کے بعد مطلقاً درود پڑھنے کا ذکر ہے ،کسی خاص درود یا کلمات کا کوئی ذکر نہیں، اس بناء پر بعض اسسلاف نے مذکور کلمات سے مرکب درود کے پڑھنے کا ذکر کیا ہے، اگرچہ درودِ ابراہیمی ’’نماز والا درود شریف‘‘ پڑھنا افضل ہے، بعض روایات سے اس کے پڑھنے کی تائید بھی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ عند الاحناف بھی اصحّ اور مفتی بہ قول یہی ہے۔
جبکہ بچے اور بچی کے میت پر پڑھی جانے والی دُعا کچھ کلمات کی کمی کے ساتھ مختلف کتب احادیث ’’بخاری: ج۱، ص۱۷۸، اعلاء السنن: ج۸، ص۲۲۳‘‘ میں موجود ہے اور صاحبِ بدائع نے اس کا ماثور ہونا بیان کیا ہے۔
لہٰذا جو حضرات مذکور دعاؤں کے بے اصل اور بدعت ہونے کے قائل ہیں انہیں چاہئے کہ بلا تحقیق اس قسم کی باتوں سے احتراز کریں۔
ففی البخاری: وقال الحسن یقرء علٰی الطفل بفاتحة الکتاب ویقول اللّٰہم اجعله لنا فرطا وسلفا واجرًااھ (١٨٧/١)
وفی اعلاء السنن: عن ابی ہریرۃؓ انه کان یصلی علی المنفوس ’’اللّٰہم اجعله لنا فرطا وسلفا واجرًا‘‘ رواہ البیہقی کما فی التلخیص الحبیر۔ اھـ (٢٢٣/٨)
وفی البدائع: اذا کبّر الثانیة یأتی بالصلوٰۃ علی النبی وہی الصلوٰۃ المعروفة وہی ان یقول اللّٰہم صلّ علٰی محمد وعلی آل محمد (الی قوله) انک حمید مجید اھ(٣١٣/١)والله اعلم
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0