محترم ومکرم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ !
گذارش ہے کہ میں سنّی مسلمان ہوں اور آج تک یہ سنتے آئے ہیں کہ احادیث کی کتابوں میں صحاحِ ستہ مسلم ہیں اور ان میں بخاری و مسِلم کا سب سے اُونچا مقام ہے، بلکہ بعض علماء سے یہ بھی سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب یعنی قرآن مجید کے بعد سب سے زیادہ صحیح ،بخاری شریف ہے، مگر میرے ایک دوست مجھے کہہ رہے رہے کہ بخاری صحیح نہیں ہے جس کی وجہ سے میں پریشان ہوگیا ہوں، براہِ کرم میری رہنمائی فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں جزاء خیر عطا فرمائے۔
صحتِ روایت میں صحیح بخاری کا بہت بڑا مقام ہے، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی ہر حدیث قابلِ عمل ہے، اس لیے کہ اس میں بہت سی روایات ابتداءِ اسلام کے دور کی ہیں وغیرہ وغیرہ، تاہم کسی شخص کا اس کی صحت سے مطلقاً انکار درست نہیں، ہاں! اگر اس سے مذکور قول کی وجہ معلوم کرلی جائے تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔
ففی فتح الباري: قال أبو الهيثم الكشميهني سمعت الفربري يقول سمعت محمد بن إسماعيل البخاري يقول ما وضعت في كتاب الصحيح حديثا إلا اغتسلت قبل ذلك وصليت ركعتين(إلی قوله) وقال أبو سعيد الإدريسي أخبرنا سليمان بن داود الهروي سمعت عبد الله بن محمد بن هاشم يقول قال عمر بن محمد بن بجير البجيري سمعت محمد بن إسماعيل يقول صنفت كتابي الجامع في المسجد الحرام وما أدخلت فيه حديثا حتى استخرت الله تعالى وصليت ركعتين الخ(1/ 489)۔
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0