طلاق معلقہ

"تومجھ پرحرام ہے"الفاظ سے طلاق کاحکم

فتوی نمبر :
57361
| تاریخ :
2020-10-26
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

"تومجھ پرحرام ہے"الفاظ سے طلاق کاحکم

میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ میری اجازت کے بغیر میکپ نہ کرے ورنہ وہ مجھ پر حرام ہے،اس کے بعد میں نے خدا سے دعا کی کہ اگر وہ کبھی کبھی کسی خاص حالت میں ایسا کرتی ہے تو اس کی اجازت ہے،لیکن میں نے اس سے یہ نہیں کہا۔ اب اس نے مجھے بتایا کہ اس نے مجھ سے پوچھے بغیر میک اپ کیا۔ براہ کرم میری رہنمائی فرمائیں کہ وہ میرے لیے حلال ہے یا حرام؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ طلاق کے باب میں لفظ ''حرام' صریح بائن ہے،اور اس سے بلانیت ایک طلاق بائن واقع ہوجاتی ہے۔ لہذا صورت مسئولہ میں سائل کے الفاظ "کہ وہ میری اجازت کے بغیر میکپ نہ کرے ورنہ وہ مجھ پر حرام ہے" سے طلاق معلق ہوچکی تھی، اس کے بعد اگرسائل نے بیوی کو مطلقا میکپ کرنے کی صراحتا اجازت نہ دی ہو،تو محض دعاکرنے سے یہ تعلیق ختم نہیں ہوئی، بلکہ بدستوربرقراررہی،اس لیے جب سائل کی بیوی نے سائل کی اجازت کے بغیر میکپ کرلی تو اس سے پر ایک طلاق بائن واقع ہوکہ دونوں کا نکاح ختم ہوچکاہے،جس کے بعد تجدیدنکاح کیے بغیر دونوں کا ساتھ رہناجائز نہیں۔ تاہم باہمی رضامندی سے نئے حق مہر کے تقررکے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں تجدیدنکاح کرکے ایک ساتھ زندگی بسرکرسکتے ہیں، البتہ اس ایک طلاق بائن کے بعد سائل کے پاس آئندہ کے لیے فقط دوطلاقوں کا اختیارہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التاتارخانیة: أنت علي حرام، والفتوی أنه یقع به البائن، وإن لم ینوِ لغلبة الاستعمال اھ(۴/ ۴۴۸)
وفی البحر الرائق: لو قال لها: أنت علي حرام، والحرام عندہ طلاق وقع وإن لم ینو اھ (۳/۵۲۳، کوئٹہ۳/۳۰۰)
وفی الرد المحتار: أفتی المتأخرون في أنت علی حرام بأنه طلاق بائن للعرف بلانیةاھ( باب الصریح ۴؍۴۶۴ زکریا)
وفی التاتارخانیة: رجل قال لامرأته: ’’أنت حرام عليَّ‘‘ والحرام عندہ طلاق لکن لم ینو طلاقا وقع الطلاقا اھ (۴؍۴۴۹ رقم: ۶۶۳۹ زکریا)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 57361کی تصدیق کریں
0     817
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات