طلاق معلقہ

تعلیقِ طلاق میں کنائی الفاظ استعمال کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
50799
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

تعلیقِ طلاق میں کنائی الفاظ استعمال کرنے کاحکم

میں نے اپنی بیگم کو الفاظ بولے ’’ اگر تم اپنی ماں کے گھر گئی اور وہاں پہ تمہارا بہنوئی مدثر موجود ہو تو تم میری طرف سے فارغ ہو‘‘

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ طلاق کو اگر کسی شرط کے ساتھ معلق کر دیا جائے تو شرط کے پائے جانے کی صورت میں معلق طلاق واقع ہو جائے گی ،لہذا صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے اپنی بیوی کو مذکور الفاظ " اگر تم اپنی ماں کے گھر گئی اور وہاں پہ تمہارا بہنوئی مدثر موجود ہو تو تم میری طرف سے فارغ ہو" کہہ دیے تو اس سے طلاقِ بائن معلق ہوچکی ہے ، چنانچہ اس کے بعد اگر سائل کی بیوی اپنی ماں کے گھر گئی اور وہاں اسکا بہنوئی مدثر موجود ہوا تو اس سے سائل کی بیوی پر ایک بائن طلاق واقع ہو کر نکاح ختم ہو جائیگا، لہذا اس کے بعد رجوع نہیں ہو سکتا اور تجدیدِ نکاح سے قبل دونوں کا ایک ساتھ میاں بیوی کی طرح رہنا شرعا ًجائز نہ ہوگا، جبکہ عورت ایامِ عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی ، تاہم اگر باہمی رضامندی سے ساتھ رہنا چاہیں تو دورانِ عدت یا عدت کے بعدبھی باقاعدہ شرعی گواہاں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کیساتھ ایجاب و قبول کر لینے کے بعد ساتھ رہ سکتے ہیں، البتہ اس صورت میں سائل کو آئندہ فقط دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہوگا ، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار:ولوقال ان دخلت الدار فانت طالق وقع (3/374)۔
وفی الھدایة: " وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق "(1/244)۔
وفی الدرالمختار: الكنايات (لا تطلق بها) قضاء (إلا بنية أو دلالة الحال) وهي حالة مذاكرة الطلاق أو الغضب،فالحالات ثلاث: رضا وغضب ومذاكرة والكنايات ثلاث ما يحتمل الرد أو ما يصلح اھ (3/296)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50799کی تصدیق کریں
0     1010
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات