اگر مرد اپنی کے بیوی سے یوں کہے کہ اگر تو نے فلاں عورت سے بات کی تو تم مجھ پر طلا ق , برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
واضح ہو کہ شوہر اگر اپنی بیوی سے یوں کہے کہ " اگر تو نے فلاں عورت سے بات کی تو تم مجھ پر طلاق " تو اسکی وجہ سے بیوی پر ایک طلاقِ رجعی معلق ہوجائے گی، پھر جب بیوی "فلاں "عورت سے بات کر لے گی تو شرط پائی جانے کی وجہ سے اس پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوجائے گی ، جس کا حکم یہ ہے کہ شوہر کو عدت کے دوران رجوع کا حق حاصل ہے، جس کا طریقہ یہ ہے کہ زبان سے کہہ دے کہ میں رجوع کرتا ہوں یا پھر میاں بیوی والے تعلقات قائم کرلے یا شہوت کے ساتھ بیوی کو چھولے تو اس سے بھی رجوع ہو جائے گا، ورنہ عدت کے دوران رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدت گزرنے کے بعد دونوں کا نکاح ختم ہو جائے گا، اسکے بعد دوبارہ ایک ساتھ رہنے کیلئے شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ با قاعدہ ایجاب و قبول کر کے تجدیدِ نکاح لازم ہو گا، بہر صورت شوہر کو آئندہ کیلئے فقط دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہو گا۔
کمافي الفتاوى الهندية وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق - اهـ (1/ 420) -
وفيها ايضاً: (فالسني) أن يراجعها بالقول ويشهد على رجعتها شاهدين ويعلمها بذلك فإذا راجعها بالقول نحو أن يقول لها: راجعتك أو راجعت امرأتي ولم يشهد على ذلك أو أشهد ولم يعلمها بذلك فهو بدعي مخالف للسنة والرجعة صحيحة وإن راجعها بالفعل مثل أن يطأها أو يقبلها بشهوة أو ينظر إلى فرجها بشهوة فإنه يصير مراجعا عندنا إلا أنه يكره له ذلك ويستحب أن يراجعها بعد ذلك بالإشهاد . اهـ (1/ 468).
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0