اگر کسی لڑکی کی رخصتی نہیں ہوئی ہو صرف نکاح ہوا ہو مطلب یہ کہ وہ ایک گھر میں نہیں رہتے ہیں اور بیوی اور شوہر کی کسی بات پر میسج پر لڑائی ہوئی ہو اور بیوی میسج پر اپنے شوہر کو دھمکی دے کہ میں اپنی جان لے لوں گی یا جان لے رہی ہوں اور شوہر اسپر اگر کہہ دے اسی وقت نہیں ، لیکن اگلے دن اس بات پر کہے کہ ’’آج کے بعد اگر تم نے خود کو ہلکا سا بھی نقصان پہنچایا تو تمہیں طلاق دیدوں گا‘‘ اور دوسری بات ( یہ ) کہی ’’آج کے بعد اگر تم نے خود کو ہلکا سا بھی نقصان پہنچایا تو تمہارا اور میرانکاح ختم‘‘ تو کیا یہ طلاق جائز ہو گی یا اس صورت میں یہ طلاق نہیں مانی جائیگی کیونکہ شوہر نے بیوی کو آئندہ کیلئے کسی ایسے عمل کیلئے خبر دار کرنے کیلئے کہا ہو اس کے علاوہ شوہر کا کسی بات پر چھوڑ نےکی نیت نہیں ہو کہ میں چھوڑ دوں گا بس بات یہی ہوئی ہو ؟
سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق میاں بیوی کے درمیان میسج پر بات چیت کے دوران شوہر نے پہلی مرتبہ جو الفاظ کہے تھے کہ ’’آج کے بعد اگر تم نے خود کو ہلکا سابھی نقصان پہنچایا تو تمہیں طلاق دیدوں گا ‘‘ ان الفاظ سے تو کوئی تعلیق منعقد نہیں ہوئی، اسی طرح اسکے بعد اس نے جو الفاظ استعمال کئے کہ ’’آج کے بعد اگر تم نے خود کو ہلکا بھی نقصان پہنچایا تو تمہارا اور میرا نکاح ختم ‘‘مذکور الفاظ سے بھی اگر شوہر کی نیت بیوی کو چھوڑنے یا طلاق دینے کی نہ ہو تو ان الفاظ سے بھی تعلیق منعقد نہیں ہوئی، لہذا مذ کور الفاظ کے بعد اگر عورت خود کو کسی طرح نقصان بھی پہنچائے تو اس سے اس پر کوئی طلاق واقع نہ ہو گی البتہ شوہر کو آئندہ کیلئے ایسے الفاظ کہنے سے بھی اجتناب کرنا چاہئے۔
كما في الدر المحتار باب الكنايات (كنايته) عند الفقهاء (ما لم يوضع له) أي الطلاق (واحتمله) وغيره (ف) الكنايات (لا تطلق بها) قضاء (إلا بنية أو دلالة الحال) اھ(3/296)
وفی الھندیة: ولو قال لها لا نكاح بيني وبينك أو قال لم يبق بيني وبينك نكاح يقع الطلاق إذا نوى اھ( /375)
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0