طلاق معلقہ

’’آج کی رات حرام ہے جوتجھے ہاتھ بھی لگاؤں‘‘الفاظ کاحکم

فتوی نمبر :
39969
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

’’آج کی رات حرام ہے جوتجھے ہاتھ بھی لگاؤں‘‘الفاظ کاحکم

میں نے اپنی بیوی کی طنزیہ باتوں کی وجہ سے غصے میں اسے کہا کہ ’’ آج کی رات حرام ہے جو تجھے ہاتھ بھی لگاؤں ‘‘ کیا اب اس صورت میں نکاح لازم ہو گیا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور الفاظ کہنے کے بعد اگر سائل نے اسی رات بیوی کو ہاتھ نہ لگایا ہو تو فقط اس جملہ کیوجہ سے اسکی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی اور دونوں حسب سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں البتہ مذکور الفاظ کہنے کے بعد اگر سائل نے اس رات بیوی کو ہاتھ لگایا ہو یا میاں بیوی والے تعلقات قائم کیے ہوں تو اسکی وجہ سے اسکی بیوی پر ایک طلاق ِبائن واقع ہو چکی ہے جسکے بعددوبارہ ایک ساتھ رہنے کے لئے با قاعدہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کیساتھ دوبارہ عقدِ نکاح کر نالازم ہو گا تاہم اس نکاح کے بعد آئندہ کیلئے سائل کے پاس فقط دو طلاقوں کا اختیارہو گا اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط سے کام لینا ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الدر المختار : (وتبين في البائن والحرام) أي أنا منك بائن أو أنا عليك حرام (إن نوى) لأن الإبانة لإزالة الوصلة والتحريم لإزالة الحل وهما مشتركان فتصح الإضافة إليه، حتى لو لم يقل منك أو عليك لم يقع بخلاف أنت بائن أو حرام حيث يقع إذا نوى اھ(3/252)-
وفیه ایضاً: (وإن نوى الوقت أو الشرط اعتبرت) نيته اتفاقا ما لم تقم قرينة الفور فعلى الفور.اھ(3/280)-
وفی ردالمحتار: لو أسنده إلى نفسه لم يقع؛ فحيث لم يكن صالحا للإيقاع منه لم يصلح للجواب منها فهذا هو الصواب في تقرير هذا الضابط(3/325)-
کمافي الفتاوى الهندية: وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق(1/420)-
وفی المبسوط للسرخسی: والمعلق بالشرط ليس بطلاق، وإنما يصير طلاقا عند وجودالشرط فما صح تعليقه بالشرط ينزل عند وجود الشرط جملة اھ (4/127)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39969کی تصدیق کریں
0     941
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات