طلاق معلقہ

’’ اگر تو نےاس گولی کو کھایا تو کلاً طلاقی“ الفاظ کاحکم

فتوی نمبر :
39663
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

’’ اگر تو نےاس گولی کو کھایا تو کلاً طلاقی“ الفاظ کاحکم

ایک آدمی نے اپنی بیوی کو خاص گولی ( جو مانع حمل ہے )کھانے سے منع کیا ہےاور اسکو بتایا ہے کہ ’’ اگر تونےاس گولی کو کھایا تو کلاً طلاقی“ ایک سال کے قریب کے گذرنے کے بعد زوجین دو ڈاکٹر متخصص کے پاس جاتے ہیں تا کہ بیوی حاملہ ہوجائے اور دونوں ڈاکٹر اسی گولی کوتجویز کرتے ہیں کہ ایک مدت تک اسکا کھانا ضروری ہے، اس لئے کہ رحم ضعیف ہو چکا ہے تاکہ دوبارہ حمل کے لئے آمادہ ہو جائے اس لئے شوہر بھی کہتا ہے اب تو مجاز ہے اس گولی کو کھاؤ، اور بیوی نے کھا لیا ہے تو اب سوال یہ ہے کہ کیا تجویزِ متخصص اور بچہ کی ضرورت کی لحاظ سےتعلیق باطل ہوگی یا نہیں ؟ اور طلاق واقع ہوگئی ہے ؟ اور کتنی واقع ہو چکی؟ براہِ کرم جواب میں تعجیل کریں -

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور شخص نے جب اپنی بیوی سے یہ الفاظ کہے کہ "اگر تو نے یہ گولی کھائی تو تمہیں” کلا ًطلاقی“ ( یعنی تمہیں مکمل طلاق ہے ) “ تو اس سے ایک طلاق بائن معلق ہوگئی تھی، جس کے بعد اگر مذکور شخص کی بیوی نے وہی مانعِ حمل گولیاں استعمال کی ہوں جس سے اس کے شوہر نے اسے منع کیا تھا تو اگرچہ ایسا اس نے شوہر کی اجازت اور ڈاکٹر کی تجویز کے بعد کیا تب بھی اس کی وجہ سے اس پر ایک طلاقِ بائن واقع ہو چکی ہے ، جس کا حکم یہ ہے کہ دوبارہ ایک ساتھ رہنے کے لئے تجدیدِ نکاح لازم ہوگا اور عورت دوسری جگہ شادی کرنے میں بھی آزاد ہوگی، تاہم دوبارہ نکاح کی صورت میں سائل کو آئندہ فقط دو طلاقوں کا اختیار رہے گا ، جب کبھی وہ دو طلاقیں دیدے گا تو سائل کی بیوی اس پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہو جائے گی ، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط سے کام لینا ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (و) يقع (ب) قوله (أنت طالق بائن أو ألبتة) وقال الشافعي: يقع رجعيا لو موطوءة (أو أفحش الطلاق أو طلاق الشيطان أو البدعة، أو أشر الطلاق، أو كالجبل أو كألف، أو ملء البيت، أو تطليقة شديدة، أو طويلة، أو عريضة أو أسوه، أو أشده، أو أخبثه) أو أخشنه (أو أكبره أو أعرضه أو أطوله، أو أغلظه أو أعظمه واحدة بائنة) في الكل لأنه وصف الطلاق بما يحتمله (إن لم ينو ثلاثا) في الحرة وثنتين في الأمة اھ(3/277)۔
وفی ردالمحتار: (قوله أو كالجبل) قال في البحر: الحاصل أن الوصف بما ينبئ عن الزيادة يوجب البينونة اھ (3/277)
وفی التنویر: (شرطه الملك) (كقوله لمنكوحته) (، أو الإضافة إليه) (كإن) (نكحتك فأنت طالق) اھ (3/344)۔
وفی الدر (وتنحل) اليمين (بعد) وجود (الشرط مطلقا) لكن إن وجد في الملك طلقت وعتق وإلا لا اھ(3/355)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39663کی تصدیق کریں
0     878
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات