تعویذ و روحانی علاج

کیاشوہر کو راضی کرنے کے لیے تعویذ کرنا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
38675
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / تعویذ و روحانی علاج

کیاشوہر کو راضی کرنے کے لیے تعویذ کرنا جائز ہے ؟

السلام علیکم! ایک لڑکی کو اس کے شوہر نے ایک طلاق دے کر اپنے گھر سے نکال دیا، اس کے بعد لڑکی کے والدین نے ایک عالم سے مشورہ کیا، اس نے چار تعویذ دیے اور کہا ایک تعویذ سمندر میں ڈالو، ایک درخت سے باندھو، ایک جلاؤ اور ایک قبرستان میں دفن کرو، اس وقت تو ان لوگوں نے یہ کر لیا، مگر لڑکی کے شوہر نے رجوع نہیں کیا اور سب ختم ہو گیا، اب سوال یہ ہے کہ جو تعویذ کا عمل کیا ہے، کیا وہ شریعت کے خلاف ہے اور گناہ ہے؟ اور اس کا کفارہ کیا ہے؟ براہِ مہربانی جواب جلدی دیں، بہت پریشان ہیں وہ لوگ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر تعویذات میں قرآنی آیات یا ماثور ادعیہ وغیرہ ہوں تو یہ عمل اگر چہ درست تھا، اور ان کو دفن کرنے، درخت میں باندھنے یا سمندر میں ڈالنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں تھا، البتہ ایسے تعویذات کو جلانا درست نہیں، جس پر توبہ استغفار کرنالازم ہے، مگر اس کی وجہ سے کوئی کفارہ و غیر ہ لازم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في رد المحتار: ولا بأس بالمعاذات إذا كتب فیها القرآن، أو أسماء الله تعالى، ويقال رقاه الراقي رقيا ورقية إذا عوذه ونفث فی عوذته قالوا: إنما تكره العوذة إذا كانت بغير لسان العرب، ولا يدرى ما هو ولعله يدخله سحر أو كفر أو غير ذلك، وأما ما كان من القرآن أو شيء من الدعوات فلا بأس به اهـ (الى قوله) وفي المجتبى: اختلف فی الاستشفاء بالقرآن بأن يقرأ على المريض أو الملدوغ الفاتحة، أو يكتب فی ورق ويعلق عليه أوفي طست ويغسل ويسقى. وعن «النبي - صلى الله عليه وسلم - أنه كان يعوذ نفسه» قال - رضي الله عنه -: وعلى الجواز عمل الناس اليوم، وبه وردت الآثار ۔ اھ (6/363)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38675کی تصدیق کریں
0     909
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تعویذ پہننا اور دم کرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   تعویذ و روحانی علاج 0
  • جادو کی حقیقت کیا ہے ؟ شیطان کا مسلط ہونا اور عامل سے اس کا علاج

    یونیکوڈ   اسکین   تعویذ و روحانی علاج 0
  • عملیات کے غلط اثرات کو ختم کرنے کے لیے وظیفہ کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 2
  • عملیات کے ذریعہ کسی کو اپنا تابع بنانا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • نظر اتارنے کے مختلف طریقے اور ان کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • بسنت (پتنگ بازی کےدن) کی تاریخی و شرعی حیثیت:

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • تعویذ گنڈے کرنے اور اس کی اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • رشتہ کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • نابالغ بچے کو مریض کا ناخن دکھا کر اثرات وغیرہ کی تشخیص کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • چاند گرہن اور سورج گرہن کے وقت حاملہ عورت کو باہر نکلنے سے روکنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • محفلِ میلاد منعقد کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • قرآن خوانی کی رسم بدعات کا مجموعہ ہے

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • آسیب و ہمزاد کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • هل جلسة الإحتباء بدعة؟

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • جلد شادی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • ۱۲؍ربیع الاوّل کو حلوہ پکاکر تقسیم کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • لڑکی کے گھر والوں پر رشتہ قبول کرنے کیلۓ تعویذ کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • بدعت کسے کہتے ہیں

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • حکم الاحتفال بالنیروز و تعظیمہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • تعویذ پر یقین کرنا اور بزرگوں کے وسیلہ سے دعا کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • تعویذ کے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
Related Topics متعلقه موضوعات