طلاق معلقہ

تعلیق طلاق کی ایک خاص صورت اور اس سے نکلنے کا راستہ

فتوی نمبر :
38344
| تاریخ :
2019-09-26
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

تعلیق طلاق کی ایک خاص صورت اور اس سے نکلنے کا راستہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں !
کہ ایک آدمی نے کہا کہ اگر میں نے ایک سال تک چرس پیا تو میری ہونے والی بیوی جو بھی ہوگی ،اس کو تین طلاق ہے، اور اس نے دو ہفتے بعد چرس پیا، جب اس نے یہ الفاظ کہے اس وقت نہ اسکی بیوی تھی اور نہ ہی منگنی کی تھی ،اگر یہ اب نکاح کرنا چاہےتو کس طرح نکاح کرے ؟ کیا یہ طلاق ِکلّما ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخص ِمذکور کے ان الفاظ" کہ اگر میں نے ایک سال تک ۔۔۔ الخ " سے شرعا ًتعلیق منعقد ہو چکی ہے، اور اس کے بعد شخصِ مذکور نے شرط کی خلاف ورزی بھی کر لی، اس لئے اب شخصِ مذکور جب بھی کسی عورت سے نکاح کرے گا، تو نکاح کرتے ہی اس عورت پر معلق تین (۳) طلاقیں واقع ہو جائیں گی، لیکن اسکے بعد پھر کسی اور عورت سے نکاح کرنے کی صورت میں کوئی طلاق واقع نہ ہو گی , لہذا شخص مذکور اگر تین طلاقوں سے بچنا چاہتا ہو اور کسی عورت سے نکاح بھی کرنا چاہتا ہو تو اسکو چا ہیئے کہ پہلے کسی ایسی عورت سے نکاح کرےجس کے ساتھ مستقل رہنا مقصود نہ ہو، چنانچہ نکاح ہوتے ہی اس عورت پر تین طلاقیں واقع ہو جائینگی، پھر دوسری جس عورت سے بھی نکاح کرے گا، اس پر طلاق واقع نہ ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية: إذا أضاف الطلاق إلى النكاح وقع عقيب النكاح وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا ولا تصح إضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا أو يضيفه إلى ملك والإضافة إلى سبب الملك كالتزوج كالإضافة إلى الملك (1/82)۔
وفيها ايضا :الفاظ الشرط إن وإذا وإذما وكل وكلما ومتى و متى ما ففي هذه الألفاظ إذا وجد الشرط انحلت اليمين وانتهت لأنها تقتضي العموم والتكرار فبوجود الفعل مرة تم الشرط وانحلت اليمين فلا يتحقق الحنث بعده إلا في كلما ( ج ۱ ص ۴۱۵)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38344کی تصدیق کریں
0     672
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • طلاق معلق سے بچنے کے طریقے کا سوال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • شادی سے قبل طلاق معلق کرنے کے بعد طلاق کب واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر بیوی خط پڑہے تو اسکو طلاق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میں نے فلاں عورت سے شادی کی تو تین طلاق"کے الفاظ کہنے کاکیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق ثلاثہ کوماں ،باپ،بہن،بھائیوں سے بات چیت پرمعلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • ’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر تو گھر سے نکلی تو تو مجھ طلاق , کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق کرکے تعلیق سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • تین معلق طلاقوں کے وقوع سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • رخصتی سے قبل معلق طلاق کی ایک صورت

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • بیوی کو ـ تو ں میرے گھر رہی تو تجھے تین طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر گئی تو طلاق سمجھو "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر ماں باپ کے گھر گئی تو میری طرف سے فارغ ہو"سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • سمجھ لو میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیاہے کہنےکا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ہمبستری پر معلق تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق طلاق کی ایک صورت اور اس میں طلاق سے بچنے کی تدبیر

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 1
  • جن پیسوں پر طلاق معلق کی اسکے علاوہ دوسرے پیسے دکھانے پر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • معلق بالشرط طلاق کی ایک خاص صورت کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "فارغ سمجھو " کے الفاظ سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل میں گفتگو کرنے اور ڈرامہ دیکھنے پر طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرکے اس سے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • کل ظہر کے بعد عصر تک آجاؤ ورنہ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات