لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے سے محبت میں مبتلا ہیں، لیکن لڑکی کو بہت شبہات اور شک ہے کہ کسی موقع پر لڑکے نے لڑکی سے کہا تھا کہ "اگر میں تجھ سے نکاح کروں تو ہر مرتبہ تجھے طلاق ہے " اس صورت میں دونوں کا ملنا ہمیشہ کے لئے نا ممکن ہو جاتا ہے کیونکہ ایسے الفاظ بولنے سے نکاح باقی نہیں رہتا، لڑکے سے دریافت کرنے پر لڑکا کہتا ہے کہ اس نے یہ الفاظ نہیں بولے ، لیکن لڑکی کو شک ہے کبھی لگتا ہے کہ لڑکے نے یہ الفاظ بولے ہیں اور کبھی لگتا ہے کہ لڑکے نے یہ الفاظ نہیں بولے ، دل کسی جانب مطمئن نہیں ، اب لڑ کی کیا کرے نکاح کرے یا نہ کرے؟ کیونکہ شک میں دونوں پہلو موجود ہیں کہ آیا کہا یا نہیں کہا ؟ اگر لڑکی نکاح کرلے تو خوف ہے کہ آخرت میں اللہ کی پکڑ ہو سکتی ہے، کہ جب شبہات اور شک تھا تو نکاح کیوں کیا اس لڑکے سے ؟ تقوی کیوں اختیار نہیں کیا ؟ اپنی آخرت کو کیوں خطرے میں ڈالا ؟ برائے مہربانی سند کے ساتھ اس کا معتبر جواب دیجئے ۔
مذکور لڑکی کو یقین یا غالب گمان ہو کہ مذکور لڑکے نے کسی موقع پر خط کشیدہ الفاظ بولے تھے تو ان الفاظ کی وجہ سے اس کی رائے کے مطابق چونکہ طلاق معلق ہو چکی ہے اس لئے خوب سوچ سمجھ کر اس سلسلہ میں قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے، اور اگر محض شک ہی ہو تو اس کی وجہ سے تعلیق واقع نہیں ہوئی۔
وفي الاشباه والنظائر: وأما أكبر الرأى و غالب الظن وهو طرف الراجح اذا اخذ به القلب (الى قوله) وغالب الظن عندهم ملحق باليقين وهو الذي يبتنى عليه الاحكام (الى قوله) وصرحو في الطلاق بانه اذا ظن الوقوع لم يقع واذا غلب على ظنه وقع اھ(76)۔
في الفتاوى الهندية: اذا اضاف الطلاق الى النكاح وقع عقيب النكاح اھ-(1/420)
وفيه ايضاً: ولو دخلت كلمة كلما على نفس التزوج بان قال كلما تزوجت فهي طالق أو كلما تزوجتك فانت طالق يحنث بكل مرة اھ (415/1)
في الدر المختار : علم أنه حلف ولم يدر بطلاق أو غيره لغا كما لو شك أم لا اھ(283/3) -
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0