کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے ایک حدیث کے بارے میں سنا ہے جس کا مفہوم ہے کہ ہمیں اپنے کام، منصوبے ،اسفار وکاروبار وغیرہ کے متعلق قبل از وقت ظاہر نہیں کرنا چاہیے تاکہ حاسدین کے حسد سے محفوظ رہیں کیا یہ درست ہے؟ براہ ِکرم وضاحت فرمائیں کیونکہ یہ ایمان کا معاملہ ہے؟
جی ہاں! بعض احادیثِ مبارکہ سے یہی معلوم ہوتا ہے، چنانچہ معجم کبیر للطبرانی میں ’’استعینوا علی انجاح الحوائج بالکتمان فان کل ذی نعمة محسود‘‘ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے رازداری کو اپناؤ ، اس لیے کہ ہر نعمت والے کے ساتھ حسد کیا جاتا ہے۔
ففی المعجم الكبير للطبراني: عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «اسْتَعِينُوا عَلَى إِنْجَاحِ الْحَوَائِجِ بِالْكِتْمَانِ، فَإِنَّ كُلَّ ذِي نِعْمَةٍ مَحْسُودٌ» اھ(20/ 94) ــــــــــــــــ والله أعلم بالصواب!
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0