زید نے بڑے بھائی سے کہا اگر میں نے بڑا یعنی ٹچ موبائل استعمال کیا تو میری بیوی کو طلاق، اور نیت اپنا موبائل خرید کر استعمال کرنے کی تھی، اب زید کسی دوست کے مو با ئل پر کچھ دیر کوئی چیز دیکھے تو کیا طلاق واقع ہو گی؟
زید نے اپنے بڑے بھائی سے بات چیت کے دوران جو الفاظ استعمال کئے تھے " اگر میں نے بڑا یعنی ٹچ موبائل استعمال کیا تو میری بیوی کو طلاق " ان الفاظ سے تعلیق طلاق منعقد ہو چکی ہے ، لہذا اب زید جب بھی مذکور نوعیت کا موبائل استعمال کرے گا تو اسکی بیوی پر معلق طلاق واقع ہو جائے گی لیکن اگر زید از خود موبائل استعمال نہ کرے بلکہ اپنے دوست کیساتھ موبائل پر کچھ ( ویڈیوز وغیرہ) دیکھے تو عر فا چونکہ اسے موبائل استعمال کرنا نہیں کہا جاتا، اس لئے اسکی وجہ سے زید کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہ ہو گی۔
كما في الدر: الايمان مبنية على الالفاظ لاعلى الاغراض الخ
وفي الرد: اى الالفاظ العرفية، وقوله لا على الاغراض اى المقاصد والنيات الخ (5/ 528)۔
وفي الفقه على المذاهب الاربعة :الايمان مبنية على الالفاظ العرفية، والاغراض التي تدل عليها هذه الالفاظ اما الاغراض العرفية الزائدة على الالفاظ فانها غير معتبرة اھ (2/ 88)۔
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0