نام کا معنی

"زنیرہ " نام رکھنا اور اس کا معنی

فتوی نمبر :
9963
| تاریخ :
2010-10-15
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام کا معنی

"زنیرہ " نام رکھنا اور اس کا معنی

السلام علیکم !
جناب مفتی صاحب "زنیرہ "نام کا کیا معنی ہے ہر ویب سائٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ اس کا معنی "جنت میں پایا جانے والا ایک پھول "ہے کیا یہ ٹھیک ہے ؟ کیا میں اپنی بچی یہ نام رکھ سکتا ہوں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ لفظ "زُنَیْرَہ " (zunairah) جنت کے پھول کا نام ہونا کہیں نہ مل سکا اور نہ ہی کسی صحابیہ وغیرہ کا نام ہے اس لئے یہ نام رکھنا درست نہیں ،البتہ صحابیات کے ناموں میں سے "زِنِّیرَہ " کا نام ملتا ہے مگر اس کا وہ تلفظ نہیں جو سوال میں درج ہے ،بلکہ اس طرح ہے (ZINNEERA) لہذا کسی بچی کا یہ نام رکھنا بلاشبہ جائز اور باعثِ بر کت ہے تاہم ادائیگی اور تلفظ میں فرق رکھنا ضروری ہے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 9963کی تصدیق کریں
2     2745
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات