میں نےاپنی بیٹی کا نام " جوزی " رکھا ہے ، گھر والے کہتے ہیں یہ بھی کوئی نام ہے ،اس کانام تبدیل کرو،آپ اس بارے میں اپنی رائے دیں ۔
جوزی " کا معنی "جوز " کی رہنے والی ،یہ نام رکھنا اگرچہ جائز ہے ، مگر صحابیات میں کسی کا نام رکھنا یا ایسے نام رکھنا ،جس کے معنی درست اور اچھے ہوں زیادہ بہتر ہے ۔
فی سنن ابی داؤد: عن ابی الدرداء قال ؛ قال رسول اللہ ﷺ انکم تدعون یوم القیامه باسمائکم واسماء آبائکم فاحسنوا اسمائکم (2/328)۔ واللہ اعلم بالصواب ۔