بچی کا نام ابرِش زہرہ رکھا ہے. کیا یہ درست ہے؟
''ابرش'' یہ "برش" سے مشتق ہے، اس کا معنی، سرخ اور کالے دانوں والا ہونا، داغ،دھبے وغیرہ، معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، جبکہ زہر ہ معنی "پھول" کے آتے ہیں، اس لیے بچی کانام صرف "زہرہ" رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
کما فی لسان العرب:
'' برش: البرش والبرشة: لون مختلف، نقطة حمراء وأخرى سوداء أو غبراء أو نحو ذلك والبرش: من لمع بياض في لون الفرس وغيره أي لون كان إلا الشهبة، وخص اللحياني به البرذون، وقد برش وابرش وهو أبرش ؛ الأبرش: الذي فيه ألوان وخلط الخ (6/ 264)