(+92) 0317 1118263

نام کا معنی

ابوعبیدہ نام رکھنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
69633
| تاریخ :
2023-12-09
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام کا معنی

ابوعبیدہ نام رکھنا کیسا ہے؟

اللہ کے فضل سے میں تیسری مرتبہ صاحب اولاد بننے جارہاہوں۔میری دو بیٹیاں ہیں . اس بار اگر اللہ پاک نے ہمیں لڑکا عطا فرما یا تو میں نے اسکا نام محمد ابو عبیدہ (حضرت ابو عبیدہ ابن جراح رضی اللہ عنہ کی طرف نسبت کرتے ہوئے) رکھنا تجویز کیا ہے. مہربانی فرما کر یہ بتائیں کہ ؛ (١ ) یہ نام رکھنا کیسا ہے (٢) اس نام کے کیا معنی ہیں؟ (٣ )اس نام کا صحیح انگریزی املا کیا ایساہونا چاہیے ؟ MUHAMMADAB U UBAIDAH(٤) اولاد کے حق میں دعائے خیر کی درخواست ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

"ابو عبیدہ"مشہور صحابی حضرت عامر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ہےجوکہ "امین الامۃ"(یعنی امت کا امین)کے لقب سے مشہور ہے،جو کہ ان خوش نصیب دس صحابہ کرام (عشرہ مبشرہ)میں سے ہیں،جنہیں زندگی میں نبی کریم ﷺکی طرف سے جنت کی بشارت دی گئی تھی،چنانچہ سائل کا اپنے بیٹے کے لئے مذکور نام تجویز کرنا بلا شبہ جائز اور درست ہے۔
جبکہ اس نام کا تلفظ،"عین" پر پیش،"باء"پر زبر اور "یاء" ساکن کے ساتھ(UBAIDAH) کیا جاتاہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69633کی تصدیق کریں
0     2539
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات