السلام علیکم ! پرسوں مجھے ایک میسج ((SMS موصول ہوا Muhammad(محمد ﷺ) کی سپیلنگ کے متعلق ،میسج کہتا ہے کہ سپیلنگ Mohammad ہے کیوں کہ لاطینی زبان میں "MU"کا معنی "مجنون "ہے (اللہ معاف فرمائے ) پس درست سپیلنگ کیا ہے؟
اگرچہ انگریزی زبان کے اعتبار سے صحیح تلفظ اور ہجے "U" کے ساتھ "MUHAMMAD " لکھنے اور پڑھنے سے ادا ہوتے ہیں ،جبکہ "U" کے بجائے "O" لکھنے سے بھی معنی میں کسی قسم کی تبدیلی واقع نہیں ہوتی ۔واللہ اعلم بالصوا ب